27.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
دہلی

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے وفد نے دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوڑی سے ملاقات کی

ALL India Tibbi Congress

نئی دہلی،22جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان کی قیادت میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ایک وفد نے دہلی حکومت کے آیوش محکمہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی کے عہدے پر تقرری کے سلسلے میں دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوڑی سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر سید احمد خان کے علاوہ حکیم حافظ مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی، ڈاکٹر فہیم بیگ اور محمد عمران کنوجی شامل تھے۔
وفد نے مسٹر بیدھوڑی کو بتایا کہ محکمہ آیوش کی تشکیل کے بعد سے ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی کے عہدہ پر کسی بھی ڈاکٹر کی تقرری نہیں کی گئی ہے۔چونکہ یہ ایک انتظامی عہدہ ہے، تقرری نہ ہونے کی وجہ سے یونانی پیتھی کی اسکیموں کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔ وفد نے یہ بھی بتایا کہ ڈابرکھیڑا میں دہلی حکومت کے تحت آیورویدک انسٹی ٹیوٹ بنایا گیا ہے لیکن یونی پیتھی کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا گیا ہے۔وفد نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے بارہا دہلی حکومت کی توجہ مبذول کرائی اور ڈائریکٹر آیوش محکمہ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا لیکن ڈائریکٹر کے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے ڈپٹی ڈائرکٹر یونانی پیتھی کے پرانے مطالبے کو پورا نہیں کیا جاسکا۔ بیدھوڑی نے وفد کی باتوں کو غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ مستقبل میں یونانی طریقہ کے ساتھ کسی قسم کی طرفداری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھیں گے جس میں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر یونانی کے عہدے پر تقرری کی سفارش کی جائے گی۔

Related posts

جامعہ ہمدرد جاب فیئر میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملا روزگار

Hamari Duniya

ساتھی پریوار کے زیر اہتمام اوکھلا میں حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

ماڈل ویلیج ٹرسٹ اور الماہا فوڈ انٹرنیشنل نے سیلاب سے تباہ بچوں کی لائبریری کی تعمیر نو کی

Hamari Duniya