نئی دہلی، 18 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
ماڈل ویلیج ٹرسٹ اور الماہا فوڈ انٹرنیشنل نے مانو مندر گروکل نئی دہلی کے بچوں کی لائبریری کی تعمیر نو کے بعد بچوں کے لیے وقف کر دیا۔ سیلاب کی زد میں آنے کے بعد تباہ ہوئی بچوں کی لائبریری کی تعمیر نو سے مانو مندر گروکل کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گروکل کے انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اب کئی بچے ڈاکٹر، انجینئر اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرکے بڑے اداروں میں کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر منعقد پروگرام میں ماڈل ویلیج ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے اونکار انگلو نے کہا پیارے بچو زندگی میں آپ جو کچھ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اسے آپ سے ہی پورا کر سکتے ہیں، تعلیم ترقی کی کنجی ہے۔ اس گروکل نے آپ سب کے لیے جو بہترین نظم کیا ہے اسے دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی، آپ کو ایک چھت کے نیچے آپ کی سبھی ضرورت کو پورا کیا جاتا ہے، ایسے کتنے ہی بچے ہیں جن کو اسکول نصیب نہیں ہے۔ الماہا فوڈ انٹرنیشنل کے چیف آپریشنل آفیسر گورو نے کہا کہ آپ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیں اس کے لیے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر الماہا فوڈ انٹرنیشنل کے اے جی ایم بچہ سنگھ، گروکل کے فاونڈر چئیرمین آچاریہ روپ چندر جی مہاراج، ماڈل ویلیج ٹرسٹ کے نیشنل کو آرڈینیٹر آصف انور نے شرکت کی۔ مانو مندر گروکل سرائے کالے خاں میں قائم ہے، یہاں ایسے بے سہارا بچو ں کو رہنے سہنے اور پڑھنے کا پورا نظم ہے، یہ ایسے بچے ہیں جو کسی طرح سے اپنے والدین سے بچھڑ گئے، سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں یا یتیم ہیں.