Hamari Duniya
دہلی

آئی ایس ٹی سی کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس میں داخلہ جاری

ISTC

  نئی دہلی، 22 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔

نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اورانہیں بااختیار بنانے کی کوشش کے تحت وژن 2026  کےانوویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹرجامعہ نگرنے یوم آزادی کے موقع پرایک سہ ماہی ڈ یجیٹل مارکیٹنگ کورس کا اعلان کیا ہے۔ یہ کورس نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی مہارت سے آراستہ کرے گا ۔

اس کورس میں طلبا کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مختلف پہلوؤں بشمول سوشل میڈیا مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹی مائزیشن، کنٹینٹ مارکیٹنگ، ای میل مارکیٹنگ میں جامع تربیت دی جائے گی ۔ آئی ایس ٹی سی کے پروگرام کوآرڈینیٹرمحمد ابوذرنے بتایا کہ اس کورس کا مقصد نوجوانوں میں  روزگار حاصل کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ نوجواں وسیع ہوتی ڈیجیٹل دنیا سے فائدہ اٹھا سکیں اور نوجوان بااختیار بن سکیں ۔

اس کورس میں آن لائن www.istcenter.in  رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے جو 10 اگست 2023 تک جاری رہے گا، کل 40 نشستیں  دستیاب ہیں ۔ وا ضح ہو کہ  ISTC پہلے سے ہی اے این ایم اور کمپیوٹر کے کورس چلا رہا ہے جس میں بچوں کو 50 فیصد زائد پلیسمینٹ مل رہا ہے ۔ یہ تازہ ترین اقدام ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا پیشہ ورانہ  صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔

Related posts

لداخ کے نون پیک چوٹی پر ہندوستان اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کا پرچم لہرائیں گے چودھری حارث الحق

Hamari Duniya

ہندو، سکھ اور بودھ دلتوں کی طرح مسلم دلتوں کو بھی ایس سی کٹیگری میں شامل کیا جائے:آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کا مطالبہ

Hamari Duniya

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya