16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ ہمدرد جاب فیئر میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملا روزگار

Jobs fare

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے جامعہ ہمدرد کے ساتھ مل کر ہفتہ 27 اگست 2022 کو دہلی میں بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو کے اشتراک سے ایک مفت میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا۔جس میں 7500سے زائد امیدواروں کی شرکت سے جاب فیئر کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔ مختلف صنعتوں سے 75 کارپوریٹس اور بھرتی کرنے والوں نے اس جاب فیئر میں10ہزار سے زیادہ آسامیوں کے ساتھ حصہ لیا۔ دن کے اختتام پراٹھارہ سو سےزئد امیدواروں کا انتخاب کیا گیا اور انٹرویو کے اگلے دور کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔دہلی میں اس جاب میلے کا افتتاح جناب عمران حسین، کابینہ وزیردہلی، جناب ذاکر خان، دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرپرسن، ڈاکٹر افشار عالم، وائس چانسلرہمدرد، عامر ادریسی، صدر -اے ایم پی اور دیگر نے کیا۔
عمران حسین، کابینی وزیر، دہلی حکومت نے کہا، ” بے روزگاروں اور ضرورت مند نوجوانوں کے لیے اس جاب فیئرکے انعقاد پر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ا?ج ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور میں اس سمت میں جامعہ ہمدرد فاو¿نڈیشن اور ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی طرف سے اٹھائے گئے پہل اور دہلی کے نوجوانوں کی مدد کرنے کی تعریف کرتا ہوں۔دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرپرسن ذاکر خان نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے ملک کے نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا اور مختلف برادریوں کے درمیان امن اور بھائی چارے کے پیغام کوعام کرنے میں مددملے گی، یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے بیروزگاری کے ساتھ ساتھ سماجی انتشارواختلاف سے بھی نمٹا جائے گا۔
جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر ڈاکٹر افشار عالم نے کہا کہ جامعہ ہمدرد اپنی سماجی ذمہ داریوں سے ہمیشہ آگاہ رہی ہے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس جاب فیئر کا مقصد تمام بے روزگار ضرورت مند امیدواروں کو روزگار فراہم کرنا ہے جو اس میں شرکت کرتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود اور قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

Jamia Hamdrad
جامعہ ہمدرد میں روزگار میلہ میں نوجوانوں کا اژدھام

عامر ادریسی، صدر -اے ایم پی نے کہا، “ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اے ایم پی کے بنیادی مقاصد میں سے ایک رہا ہے۔ ہم نے ایک ایمپلائمنٹ اسسٹنس سیل اور امپاور جاب ڈاٹ کام، ایک جابز پورٹل بنایا ہے، جس کے ذریعے ہم نے پورے ملک میں ۶۰ (ساٹھ)سے زیادہ جاب فیئرز کیے ہیں اور3000 سے زیادہ امیدواروں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔”
شوکت مفتی، ایگزیکٹو سکریٹری – بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو (بی ای بی) نے بتایا کہ ہمدرد فاو?نڈیشن جس کا آغاز حکیم عبدالحمید نے کیا تھا، بی ای بی کے ساتھ مل کر معاشرے اور قوم کے لیے بہت سے مفید پروگرامز کرچکا ہے۔ یہ میگا جاب فیئر اس شاندار فہرست میں ایک اور قدم ہے۔ اے ایم پی این جی او کنیکٹ کے سربراہ جناب فاروق صدیقی نے کہا، “اے ایم پی زمینی سطح پر کیے جانے والے سماجی کمیونٹی کے کام کے مثبت اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے تعاون پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ یہ تمام تبدیلی سازوں اور سماجی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد کریں۔ بی ای بی اور ہمدرد کے ساتھ این جی او کی شراکت نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔اس جاب فیئر کا انعقاد بے روزگار نوجوانوں کو تعلیم یافتہ اور مین اسٹریم کارپوریٹس میں شامل کرنے اور ضرورت مندوں کو بلا امتیاز ذات پات، برادری اور مسلک کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Related posts

بی جے پی کے ذریعے بُنے ہوئے خوف اور کنفیوژن کا جال ٹوٹ گیا ہے: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے سات ریاستوں میں انڈیا الائنس کی جیت پر ٹویٹ کیا۔:

Hamari Duniya

زکوٰۃ سے متعلق آپ کے ذہن میں اگر ہے کوئی سوال تو پوچھئے جید علمائ دین سے، انڈیا زکوة ڈاٹ کام کی شاندار پہل

Hamari Duniya

وزیراعلیٰ نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے بہترین مفت تعلیم،بہترین مفت علاج اور ہرخاندان کو300یونٹ مفت بجلی کا مطالبہ کردیا

Hamari Duniya