22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیوں پرائیویٹ حج آپریٹرز مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے

Supreme court

نئی دہلی ، 16 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی حکومت کی طرف سے 15 پرائیویٹ حج آپریٹرز کو نااہل قرار دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ جسٹس وکرمناتھ کی سربراہی والی تعطیلاتی بنچ نے 19 جون کو درخواست کی سماعت کا حکم دیا۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے آج سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نااہل قرار دینے کی وجہ سے اب وہ عازمین کو حج پر نہیں بھیج سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے حاجیوں نے ان کے ذریعے حج پر جانے کے لیے بکنگ کروائی تھی ، لیکن اب مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں نااہل قرار دینے کی وجہ سے وہ اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔

Related posts

دینی مدارس، ہمارے سماج اور معاشرے کو کیا دے رہے ہیں

Hamari Duniya

نرودا قتل کیس: سابق وزیر کوڈنانی، بابو بجرنگی اور جے دیپ پٹیل سمیت تمام ملزمین بری

Hamari Duniya

 ہم جنس جوڑوں کی شادی کا کوئی بنیادی حق نہیں:سپریم کورٹ

Hamari Duniya