بلرام پور،10جون(قمر خان/ ایچ ڈی نیوز)
بلرام پور شکتی پیٹھ دیوی پاٹن مندر کے مہنت یوگی متھلیش ناتھ نے بلرام پور نگر پالیکا پریشد کا دورہ کیا اور میونسپلٹی کے چیئرمین سمیت تمام کونسلروں اور ملازمین کو آشیرواد دیا۔ بلدیہ کی خوبصورتی اور ترقی کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات دی گئیں۔ نگرپالیکا پریشد کاہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے بلرام پور شہر خوشحال، ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈران سنجے شرما، ڈی پی سنگھ بیس، ببلو آریہ، سنجے شکلا، سردار سمپریت سنگھ، گورو مشرا، روی گپتا، شیوم مشرا اور اکنت ترپاٹھی وغیرہ نے استقبال کیا۔
