16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مغربی بنگال حکومت سے طب یونانی کی ترویج و ترقی کا مطالبہ

All India Tibbi Unani congress

کولکاتہ،11 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال یونٹ کی جانب سے ریاستی کنونشن انڈین سائنس ہال، کولکاتا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی ویب سائٹ بھی لانچ ہوئی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر نظام الدین نے مغربی بنگال حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ آیوش کے تحت چلنے والے سرکاری آیوش شفاخانوں میں یونانی ڈسپنسریز کی تعداد بڑھائیں نیز یونانی میڈیکل آفیسرز کے تقرر کا راستہ ہموار کیا جائے۔

اس موقع پر اتفاق رائے سے یہ مطالبہ دہرایا گیا کہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے اور مغربی بنگال کے ہر ضلع اسپتال میں یونانی اوپی ڈی شروع کی جائے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر ایم اے قاسم، ڈاکٹر امتیاز حسین جیلانی، ڈاکٹر یونس افتخار منشی، احمد منہاج الدین، ڈاکٹر عبیداللہ بیگ، ڈاکٹر ایس ایف کندو وغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حکیم آفتاب عالم کو ان کی طبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ریاستی کنونشن میں شرکاء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست میں ایک ہی یونانی میڈیکل کالج ہے اور وہ بھی بہت اچھی صورت حال میں نہیں ہے۔ کنونشن میں مہمان ذی وقار کے طور پر ایگزکیوٹیو ممبر حج کمیٹی شاہجہاں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم مغربی بنگال حکومت سے آج کے تمام مطالبات کو پورا کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال یونٹ کے جنرل سکریٹری حکیم منظر صادق نے تمام مہمانوں کے علاوہ ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر رفیق انصاری، ڈاکٹر ایم اے خان کے خصوصی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔

Related posts

دینی مکاتب اسلام کے مضبوط قلعےاور شریعت اسلامیہ کے امین وپاسبان: وصی اللہ مدنی

Hamari Duniya

ممبئی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ سے عازمین حج کی روانگی

Hamari Duniya

کانگریس کے دفتر میں پنچایتی راج کے وزیرمراری پرساد کاوالہانہ استقبال

Hamari Duniya