28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

وزیراعظم کاعہدہ چھوڑنے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی دیا استعفیٰ، کیا اب سیاست بھی چھوڑیں گے؟

Boris Jonson

لندن،10جون(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ان پرکورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ میں پارٹی کرنے کا الزام تھا جس کی وجہ سے انہیں وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اب اس کا فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔
مارچ میں پارلیمنٹ کو دیے شواہد میں بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورس جانسن نے استعفے کا فیصلہ پارٹی گیٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا، یہ رپورٹ پرویلجز کمیٹی نے تیار کی۔بورس جانسن نے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی ثابت نہیں کرسکی کہ میں نے جان بوجھ کر پارلیمنٹ کو گمراہ کیا۔سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کمیٹی کو کنگرو کورٹ سے بھی تشبیہ دی اور الزام لگایا کہ انہیں سیاست سے باہر کرنے کی سازش کی گئی ہے۔بورس جانسن نے اپنی ہی کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک پر بھی تنقید کی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت وہ پارلیمنٹ چھوڑ رہے ہیں اور انہیں اس پر افسوس ہے۔

Related posts

ملک کے سماجی تانے بانے سے چھیڑچھاڑ، ملک کے جمہوری ڈھانچہ کے لئے ایک بڑاخطرہ:مولانا سید ارشد مدنی

Hamari Duniya

گونڈہ میں بڑا ٹرین حادثہ، چنڈی گڑھ ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اترے، کئی مسافروں کی موت

Hamari Duniya

کیا حماس کے جنگجو تل ابیب میں داخل ہوچکے ہیں:اسرائیلی فوج خوفزدہ

Hamari Duniya