9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

اسرائیل تمام یرغمالیوں کو وطن واپس لانے کے لیے کارروائی جاری رکھے گا:نتین یاہو

Netanyahu

تل ابیب، 2فروری:اسرائیل غزہ پٹی میں فلسطینی سرزمین سے اپنے تمام مغویوں کی رہائی اور وہاں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی جاری رکھے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل فلسطینی تحریک حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو شہری یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں دہشت گردی کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔ مسٹر نیتن یاہو نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل کے شہریوں، گزشتہ دو ہفتوں میں ہم اپنے 13 یرغمالیوں کو رہا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں… ہم انہیں وطن واپس لانے اور جنگ کے لئے اپنے سبھی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم کارروائی جاری رکھیں گے ۔” وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو امید ہے کہ آنے والے مراحل بھی حفاظت کے ساتھ مکمل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے خیالات شیری، ایریل اور کفیر بیباس اور ہمارے تمام یرغمال زندہ اور مردہ لوگوں کے ساتھ ہیں جو ابھی تک گھر واپس نہیں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی سے 15 جنوری کو 42 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور بالآخر دشمنی ختم کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا، جس میں 15 ماہ کے دوران 47 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 1500 اسرائیلی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنگ لبنان اور یمن تک پھیل گئی اور ایران اور اسرائیل کے درمیان میزائل حملے بھی بڑھ گئے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مشترکہ طور پر ایال ضمیر کو نیا فوجی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے ہرزی حلیوی کے استعفیٰ کے بعد کیا گیا ہے ۔ مسٹر ضمیر گزشتہ دو سالوں سے وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ 6 مارچ کو باضابطہ طور پر اپنا نیا عہدہ سنبھالیں گے ۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) میں 38 سال پر محیط کیریئر کے ساتھ، مسٹرضمیر نے فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف، کمانڈر سدرن کمانڈ، اور وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری سمیت اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ مسٹر حلیوی نے اپنے استعفے میں تسلیم کیا کہ جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو آئی ڈی ایف اسرائیلی شہریوں کے تحفظ کے اپنے مشن میں ناکام رہا۔ نئے فوجی سربراہ کی تقرری پر، مسٹر حلیوی نے کہا “مجھے یقین ہے کہ مسٹر ضمیر آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں آئی ڈی ایف کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔”

Related posts

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حمایت کرنے والا امریکی ادا کار لاس اینجلس میں اپنا گھر جلنے پر میڈیا کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا

Hamari Duniya

بنگلہ دیش میں حج کیلئے کیوں نہیں جانا چاہتے ہیں لوگ، کیا ہے وجہ؟

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے علاوہ دنیا کے وہ مقام جہاں سے نہیں گزرتے طیارے؟

Hamari Duniya