20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

کتنی ہے سعودی عرب کی آبادی، نئے اعداد وشمار سامنے آگئے

saudi arabia population

ریاض، یکم جون(ایچ ڈی نیوز)۔

سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاض سے سعودی عرب کے محکمہ شماریات کے مطابق محکمہ شماریات نے 2022 تک کی آبادی کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کل آبادی میں سعودی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ ہے۔  سعودی محکمہ شماریات نے بتایا کہ سعودی عرب کی کل آبادی میں مردوں کی تعداد ایک کروڑ 97 لاکھ ہے جبکہ مملکت کی کل آبادی میں خواتین کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دارالحکومت ریاض سعودی عرب کا سب سے بڑا شہر ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق جدہ دوسرا، مکہ تیسرا، مدینہ چوتھا اور دمام آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا شہر ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق 2010 کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ تھی۔ محکمہ شماریات کے مطابق 2010 سے 2022 تک سعودی عرب میں آبادی کی سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد رہی۔

Related posts

اب تلنگانہ کے کالجز میں بھی طالبات کے برقعہ پہننے پر پریشانی، امتحان دینے سے روک دیا گیا

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کو خاص انداز دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Hamari Duniya

شب برآت کے موقع پر جمعیة علماءمہراج گنج کی خصوصی اپیل

Hamari Duniya