16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
بزنس

کون سے ہیں بھارت کے ٹاپ سب سے قیمتی 5برانڈز، کتنے نمبر پر ہیں ریلائنس اورجیو

JIO Reliance

نئی دہلی، یکم جون( ایچ ڈی نیوز)۔

ریلائنس اور جیو نے ملک کے سب سے قیمتی برانڈز کی فہرست میں سب سے اوپر پانچ میں جگہ بنالی ہے۔ دنیا کی معروف برانڈ کنسلٹنسی کمپنی انٹربرانڈ نے ہندوستان کے سب سے زیادہ قیمتی 50 برانڈز کی فہرست جاری کی ہے۔  1,09,576 کروڑ روپے کی برانڈ ویلیویشن   والی ٹی سی ایس  لسٹ میں چوٹی پر  ہے۔

انٹربرانڈ کی فہرست میں ریلائنس کو دوسرا اور جیو کو پانچواں مقام ملا ہے۔ ریلائنس کی برانڈ ویلیو کا تخمینہ 65,320 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ   جیو 49,027 کروڑ کی برانڈ ویلیویشن کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ  جیو نے پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنائی ہے، جبکہ ٹیلی کام کمپنی  ایئر ٹیل  چھٹے نمبر پر  جیو  سے پیچھے ہے۔ آئی ٹی کمپنی انفوسس 53,323 کروڑ روپے کی برانڈ ویلیو کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور ملک کا سب سے بڑا نجی بینک ایچ ڈی ایف سی 50,291 کروڑ روپے کی برانڈ ویلیو کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

انٹربرانڈ کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ فہرست میں شامل 50 کمپنیوں کی مشترکہ برانڈ ویلیو ایشن پہلی بار 100 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سرفہرست 3 برانڈز یعنی ٹی سی ایس، ریلائنس  اور انفورسسکی برانڈ ویلیو اس فہرست میں سرفہرست 10 کمپنیوں کی کل برانڈ ویلیو کا 46 فیصد ہے۔ ساتھ ہی، ٹاپ ٹین کمپنیوں کے برانڈز کی کل برانڈ ویلیو فہرست میں شامل باقی 40 برانڈز کی مشترکہ قیمت سے زیادہ ہے۔

ایل آئی سی، مہندرا، ایس بی آئی  اور  آئی سی  آئی سی  آئی  بھی سرفہرست 10 سب سے قیمتی ہندوستانی برانڈز میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ٹاٹا، اڈانی، ماروتی سوزوکی، آئی ٹی سی، بجاج آٹو، امول، ڈابر، پتنجلی اور برطانیہ  جیسے برانڈز بھی پہلی 50 فہرست میں شامل ہیں۔

Related posts

انڈین بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں کتنافیصد کیا اضافہ؟

Hamari Duniya

ریلائنس کے مجموعی منافع میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya

سب کچھ لٹانے کے بعد اڈانی گروپ کا بڑا فیصلہ،سرمایہ کاروں کے پیسے کریں گے واپس

Hamari Duniya