31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جیل کے باتھ روم میں گرنے سے شدید طور پر زخمی ہوئے ستیندر جین، اسپتال میں داخل

Satyendar Jain

دہلی ، 25 مئی (ایچ ڈی نیوز)
دہلی حکومت کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندر جین کو جمعرات کی صبح ایک بار پھر دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔تہاڑ جیل کے اہلکار نے بتایا کہ ستیندر جین کو ان کی صحت کی نگرانی کے لیے جیل کے اسپتال میں رکھا گیا تھا ، جہاں وہ آج صبح پھسل کر باتھ روم میں گر گئے۔
معلومات کے مطابق ڈاکٹروں کی جانچ کے دوران جین نے کمر ، بائیں ٹانگ اور کندھے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر دین دیال اپادھیائے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں انہیں دوسری بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ ستیندر جین منی لانڈرنگ کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

Related posts

دارالعلوم دیوبند کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے،دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی وضاحت

Hamari Duniya

سعودی عرب کے فضاؤں میں چینی صدر کا پرتپاک خیرمقدم

Hamari Duniya

کانگریس کو دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا،تین مالی سالوں کےلئے انکم ٹیکس ری – اسسمنٹ کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

Hamari Duniya