21.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ناگرک وکاس کیندر نے 9 ہزار سے زائد لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا سیدھا فائدہ  پہونچا یا  

NVK Center

نئی دہلی 25 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

سرکاری اسکیموں کا سیدھا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پانچ سال قبل وژن 2026 نے  ‘ناگرک وکاس کیندر’ شروع کیا تھا اس کیندر نے 2022 میں  9162 سے زائد افراد کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہونچایا ہے ۔   

ناگرک وکاس کیندرکے پروجیکٹ ہیڈ کاشف عبد اللہ نے بتایا کہ ابتک 84  سرکاری اسکیموں کے تحت  5 کروڑ سے زیادہ کی رقم مستحقین کے کھاتوں میں ٹرانسفر ہو چکی ہے ۔ ملک کی 12 ریاستوں آسام،ہریانہ، جھارکھنڈ،مغربی بنگال،تلنگانہ، راجستھان،اتر پردیش،گجرات، اوڈیشہ سمیت دیگر ریاستوں میں  39 سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ایک سینٹر کو چلانے میں سالانہ لگ بھگ 2 لاکھ کا صرفہ ہے یہ سینٹر کمزور طبقات کو مفت مستقل سہولیات پہونچانے میں کلیدی رول ادا کر رہا ہے ۔

کاشف نے مزید بتایا کہ یہ سینٹر بلا تفریق مذہب سبھی شہریوں کی مفت خدمت کرتا ہے، بڑی تعداد میں برادران وطن بھی سینٹر وزٹ کرتے ہیں ، دیہی علاقوں میں ضروری کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ وقت پر سرکار کی فلاحی اسکیموں کے فائدے سے محروم رہ جاتے ہیں، ایسے لوگوں اور سرکاری اسکیموں کے درمیان  ہم پل کاکام کرتے ہیں ۔ کاشف نے بتایا کہ اس سال 84  سرکاری اسکیموں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

واضح ہو کہ وژن 2026 کا ناگرک وکاس کیندر آدھار کارڈ، بیوہ پنشن، اسکالرشپ،ذات سرٹیفیکیٹ، اقلیتی سرٹیفیکیٹ، ، پیدائش سرٹیفیکیٹ، موت سرٹیفیکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، جیسی دیگر اسکیموں پر رہنمائی کرتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ’ناگرک وکاس کیندر یہاں آنے والوں سے کوئی فیس نہیں لیتا۔

Related posts

وقف ایکٹ کو چیلنج کرنے والے معاملے میں فریق بنے گی جمعیة علماءہند، مرکزی حکومت، سنٹرل وقف کونسل کو نوٹس جاری

Hamari Duniya

پیر نبی اور درویشوں کی بارگاہ سے بلا تفریق ہر کوئی مستفید ہوتا ہے: وزیر عمران حسین

Hamari Duniya

محمد طارق صدیقی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز

Hamari Duniya