29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

میراتھن میٹنگ کے بعد نتیجہ پر پہنچی کانگریس اعلیٰ قیادت، ان دونوں کو ملی کرناٹک کی کمان

Congress Karnataka CM

نئی دہلی، 18 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
اعلیٰ قیادت کے درمیان میراتھن میٹنگوں کے بعد کرناٹک میں وزیراعلیٰ کی کرسی کو لے کر سدارمیا اور ڈی کے شیوکمار کے درمیان جاری تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ کانگریس نے سدارمیا کو کرناٹک کا وزیراعلیٰ بنانے کا آفیشیل اعلان کردیا ہے۔ وہیں ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا جائے گا۔ حالانکہ کانگریس کے ایک اور رہنما اس فارمولہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ کرناٹک کے سابق نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے کہا کہ سدارامیا کے وزیراعلیٰ اور شیو کمار کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کے اعلان سے دلت سماج کو تکلیف پہنچی ہے۔ سدارمیا کی گزشتہ حکومت میں نائب وزیراعلیٰ رہے جی پرمیشور نے اعلیٰ کمان کے فیصلہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں دلت وزیراعلیٰ کا مطالبہ کافی وقت سے کیا جارہا تھا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ دلت سماج کو تکلیف ہوئی ہے۔ میں بھی حکومت چلا سکتا تھا۔ اگر وزیراعلیٰ نہیں تو کم سے کم نائب وزیراعلیٰ تو نانا چاہئے تھا۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے نام کا اعلان کیا۔ وینوگوپال نے بتایا کہ کانگریس پارٹی سدارمیا کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں ڈی کے شیوکمار نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔ ریاست میں ایک ہی نائب وزیراعلیٰ ہوگا۔ ڈی کے 2024لوک سبھا الیکشن تک کرناٹک کے صدر بنے رہیں گے۔
رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ کانگریس کی جیت کا سہرا کرناٹک کے عوام کے سر باندھتا ہے۔ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے سمیت سبھی رہنماو¿ں نے سخت محنت کی، یہ متحدہ قیادت کی جیت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں لیڈر وزیراعلیٰ بننے کے قابل ہیں۔ دونوں ریاست کو اچھا چلا سکتے ہیں، لیکن وزیراعلیٰ کے طور پر ایک کا نام طے کرنا ہے، اس لئے سدارمیا وزیراعلیٰ اور ڈی کے شیو کمار نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔

Related posts

جے پور میں سرسید ڈے کی تقریب دھوم دھام سے منائی گئی

Hamari Duniya

بنگلہ دیش دورے سے باہر ہونے پر شمی کے چھلک پڑے آنسو

Hamari Duniya

مرکزی وزیر اسمرتی زبین ایرانی نے مسجد نبویﷺ کا دورہ کیا

Hamari Duniya