14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ٹریفک رول توڑنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

PM Rishi Sunak

لندن،21جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ آج کے زمانے میں وزیراعظم کے ذریعہ ٹریفک رول توڑنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کردیا گیا ہو۔جی ہاں! ایسا ہوا ہے ۔سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانے کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔وزیراعظم رشی سونک نے گزشتہ روز ویڈیو سامنے آنے پر معذرت بھی کی تھی لیکن ٹریفک پولیس نے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کیلئے کلپ بنانے کی خاطر مختصر وقت کیلئے سیٹ بیلٹ کھولی تھی۔لنکا شائر پولیس نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ میں مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر ایک سو پاونڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

Related posts

بی جے پی ایم پی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف تھانے پہنچی جمعیۃ علمائ ہند

Hamari Duniya

سعودی عرب کے کھلاڑیوں پرفخر،شکست کے باوجود کھلاڑیوں نے کوچ ہروی رینارڈکا دل جیت لیا

Hamari Duniya

دہلی انتخابات:کانگریس کی گارنٹی،خواتین کو ہر ماہ ملیں گے ڈھائی ہزار روپے

Hamari Duniya