26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

پہاڑی علاقوں میں برف باری اور پچھوا ہوا کی وجہ سے بہار میں ٹھنڈ میں اضافہ

پٹنہ ، 05 دسمبر (ایچ ڈی نیو) پہاڑی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے اور اب میدانی علاقوں میں اس کا اثر نظر آرہا ہے۔ بہار میں سردی کا اثر بڑھ گیا ہے۔ صبح سے دھند پڑنے لگی ہے۔ بہار کے شمال مغربی شمال وسطی جنوب مغربی جنوبی وسطی حصوں میں دھند کا اثر زیادہ نظر آرہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کا اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سیلسیس رہتا ہے ۔ جبکہ اوسط کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔
پٹنہ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں موسم اب بھی خشک ہے اور آئندہ 5 دنوں تک موسم خشک رہنے کا قوی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس وقت ریاست میں مغربی اور شمال مغربی ہواؤں کا اثر سطح سے 1.5 کلومیٹر اوپر چل رہا ہے جس کی رفتار 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس کے اثر کی وجہ سے آئندہ 2 سے 4 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں موتیہاری میں سب سے زیادہ 29 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ وہیں سب سے کم سے کم درجہ حرارت بھاگلپور کے سبور میں 9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اب دھند کا اثر نظر آرہا ہے اور ریاست کے شمال مغربی، شمال وسطی، جنوب مغربی اور جنوب وسطی حصوں میں صبح کے وقت کئی گھنٹوں تک درمیانی دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان علاقوں کے عوام سڑک پر ٹریفک کے دوران خاص خیال رکھیں۔

Related posts

اسرائیل بربریت سے انسانیت شرمسار،  انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں درجنوں ممالک کے سفرائ ،سیاسی رہنماؤں، انسانی حقوق کی تنظیموں کی ہنگامی میٹنگ

Hamari Duniya

’آئی سپورٹ آیوروید‘ مہم کو 1.7 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی حمایت

Hamari Duniya

این سی پی سی آر کے چیئرمین کو جمعیۃ علماء ہند کا نوٹس، محمود مدنی نے کہا بیان واپس لو ورنہ قانونی کارروائی پر مجبور ہوں گے

Hamari Duniya