August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ڈاکٹر عظیمہ بیگم آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس منی پور کی صوبائی صدر نامزد

Dr Azima Begam

نئی دہلی، 16 مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے مرکزی دفتر واقع دریاگنج، نئی دہلی میں ڈاکٹر عظیمہ بیگم کے دہلی آمد پر ان کو شال اور مومنٹو پیش کرکے استقبال کیا گیا اور تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد کی منظوری سے ان کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (منی پور) کا صوبائی صدر بھی نامزد کیا گیا۔ دوسرے عہدہ داروں میں ڈاکٹر ہدیہ کو جنرل سکریٹری اور ڈاکٹر نسیم بانو کو خزانچی کے لیے نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیمہ بیگم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی مکمل سائنس ہے، اس کا دائرہ بھی بہت وسیع ہے اس لیے اس میں ہر طبقہ کی شمولیت بھی لازمی ہے، اس پر بھی حکمت عملی بنانے کی سخت ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسلوں میں طب یونانی کے فنی شعور کو منتقل کرنے کی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور صوبہ میں طب یونانی کو زمینی سطح پر فروغ دینے کے لیے حکومت کے تعاون سے منی پور میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تحریک سے منی پور میں مرکزی حکومت نے طب یونانی تحقیق اور ترویج و ترقی کے لیے ایک یونانی کلینکل ریسرچ یونٹ قائم کی، اس سے طب یونانی کے بہی خواہوں میں خوشی کی لہر ہے۔ مستقبل میں منی پور میں طب یونانی کے مزید فروغ کی امید کی جاتی ہے۔

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ڈاکٹر عظیمہ بیگم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر محمد رفیق، انجینئر محمد منیرالدین، حکیم عطائ  الرحمن اجملی، حکیم آفتاب عالم، حکیم حافظ محمد مرتضیٰ دہلوی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی وسماجی خدمات قابل ستائش، 500سے زائد کنبوں کے درمیان کمبل اور گرم لباس تقسیم

Hamari Duniya

سابق ایم پی کے داماد رمیز جیل سے رہا ہوتے ہی دروازے سے گرفتار

Hamari Duniya

ماہ رمضان برکتوں، رحمتوں اور بخششوں سے مالا مال: مولانا خالد مظاہری

Hamari Duniya