الفلاح فاؤنڈیشن کے حبیب سنجری اور زاہد سنجری ہندو خاتون کی مدد کیلئے آگے آئے
اعظم گڑھ، 16 نومبر (نامہ نگار)۔ مریضوں بالخصوص بے سہارا، مجبور اور غریب مریضوں کیلئے رحمت اور سہارا الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) گزشتہ ماہ ایک ہندو خاتون مریضہ کیلئے رحمت بن کر سامنے أئ۔ دراصل دریکھاں گاؤں کی رہائشی مونیکا کو آدھی رات میں الفلاح فاؤنڈیشن رکن حبیب سنجری کے ہی ہاسپٹل اقبال نرسنگ ہوم سنجرپور میں لاکر ایڈمٹ کرایا گیا۔
مریضہ کو خون کی ضرورت پڑی تو سارے لوگ باگ بغلیں جھانکنے لگا، سب کے اندر سے مذہب کا بھوت اتر گیا اور مجبور مریض لڑکی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔اس بات کی خبر جب الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن حبیب سنجری، اور زاہد سنجری کو ہوئی تو انہوں نے رات دو بجے سنجرپور سے چل کر اعظم گڑھ شہر میں اپنا خون عطیہ کیا۔ اس طرح سے دو مسلم دو نوجوان نے ہندو لڑکی کی جان بچاکر الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھایا۔