22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کیرانہ میں ضلع شاملی کے حجاج کرام کیلئے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

Hajj Training camp

۔218حجاج کرام کو ٹیکہ لگایا گیا، ضلع شاملی سے کل 228ححاج کرام حج کے لیے روانہ ہونگے

کیرانہ،(شاملی)، 16 مئی (عظمت کیرانوی ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
مقامی مدرسہ اشاعت السلام پانی پت روڈ پر آج 2023 میں جانے والے حجاج کرام کے لیے ایک ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 218عازمین حج کی طبی جانچ کی گئی اور انجکشن ،ویکسینیشن کا عمل ہوا۔ حجاج کرام کو طبی جانچ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔بعد ازاں ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ٹریننگ کیمپ کا افتتاح ضلع سی ایم او ڈاکٹر سنجے اور شلیندر چورسیا انچارج سی ایچ سی اور مولانا برکت اللہ امینی نے مشترکہ طور پر کیا۔ ڈاکٹرآرکے ساگر (ڈی آئی او سی ایم او ) یونیسیف ضلع انچارج ، ڈبلیو ایچ او ضلع انچاج، کیرانہ سی ایچ سی انچارج سمیت جملہ اسٹاف موجود رہا۔

Hajj training camp حج کی ٹریننگ حاجی بھورا،حاجی تنویر، مولانا نواب اور مولانا برکت اللہ امینی نے دی۔ حج سفر پرجانے والے حجاج کرام کو ہوائی جہاز سے لیکرمکہ، مدینہ ،طواف، قربانی،صفا مروا کی سعی وغیرہ کے اصول و ضوابط سمجھائے گیے ۔حج پر جانے والی خواتین کو حاجی بھورے کی اہلیہ حجن نے دی۔

Hajj training camp
پروگرام کو کامیاب بنانے میں حاجی ابرار شمسی ،ماسٹر سمیع اللہ خان، ڈاکٹر عظمت اللہ خان ،مولانا برکت اللہ امینی، حاجی صوفی انیس، پیرجی انیس احمد عثمانی، فیروز خان ممبر، اشرف خان، حاجی عرفان خان ،حاجی ساجد سابق ممبر،حاجی خورشید صدیقی ،پیر جی احتشام الحق عثمانی، حاجی بھورا ٹینٹ والے، حاجی تنویر ر، انتظار ممبر کے نام قابل ذکر ہیں۔حج کمی آف انڈیا سے منتخب ٹرینر حاجی محمد ہاشم عمرہ کے سفر میں ہونے کی وجہ سے پروگرام میں آن لائن شریک رہے ان کی دیکھ ریکھ میں پروگرام اختتام کو پہنچا۔
شرکاء میں سابق چیئرمین حاجی انور حسن ،عرفان صدیقی ، انتظار انصاری، قاری ساجد ،خان، مولانا سفیان خان ،مولانا نعمان قاسمی، مولانا عمیر خان قاسمی، علیم خان شاہزرخان ،عدنان خان، حارث اختر خان،ذاکر خان کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related posts

عیدالاضحی کے پیش نظر جمعیۃ علماء ضلع شاملی کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔

کھلے میں قربانی نہ کی جائے ۔ قربانی کی باقیات کوسڑک پر نہ پھینک کر گڑھوں میں دفن کیا کریں:مولانا ساجد قاسمی:

Hamari Duniya

کیرانہ: وارڈ16اور26میں گندگی کے انبار, برسات کے جمع پانی سےموذی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ

وارڈ 26 کے ممبر انتظار انصاری چار ماہ سے غائب ،برسات کا پانی گھروں میں داخل ،ایس ڈی ایم کو شکایت ۔:

Hamari Duniya

نائب صدر جمعیۃ علماء یوپی مفتی اشفاق احمد اعظمی کا دارالعلوم فیض محمدی میں والہانہ استقبال

Hamari Duniya