24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

این ایچ ڈبلیو ایف، سماجی خدمات اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف: محمد قمر اختر

Eid Kit
تنظیم کی جانب سے مستحقین کے مابین عید کٹ تقسیم 
سیتامڑھی،  7 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
نیشنل ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن (این ایچ ڈبلیو ایف) کی جانب سے غریب،مسکین، بے سہارااور بیواؤں کو عید کٹس تقسیم کی گئی۔این ایچ ڈبلیو ایف کے سرپرست محمد قمرالحسن کی سربراہی میں منعقدہ اس سماجی خدمت کے پروگرام میں مسلم سیٹیزن فارامپاورمنٹ کے صدر محمدقمر اختر اور مدھیسرا پنچایت، سیتامڑھی کی سابق نائب مکھیا ریحانہ خاتون نے شرکت کی۔
این ایچ ڈبلیو ایف کی ٹیم سماجی خدمت میں مستقل کوشاں ہیں،ٹیم پوری یکسوئی سے غرباء، مساکین، فقراء، بے سہارا اور بیواؤں کی شناخت کرتی ہے، اس حوالے سے باضابطہ سروے کیا جاتا ہے تاکہ زکوۃ، صدقات کی رقم کا صحیح استعمال ممکن ہوسکے۔سال ِ رواں میں رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی مستحقین میں رمضان کٹ بھی تقسیم کیا گیا تھا۔ این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے ضلع سیتامڑھی کے گاؤں کے سروے کے بعد مستحقین میں عیدکٹ تقسیم کیا گیا۔ جس میں پائجامہ کرتا،سلوارسوٹ اور ساڑی کے علاوہ سلاِئی کی رقم بھی دی گئی۔
اس موقع پراین ایچ ڈبلیو ایف کے سرپرست محمد قمرالحسن (ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، حکومت بہار)نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم خوب خوشیا منائیں،مسرتوں کا اظہار نت نئے طریقوں سے کریں۔
Eid Kit
نئے کپڑے،نئے جوتے خریدیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے کہ اس پرُمسرت خوشی کے موقع پر اپنے دائیں بائیں، پڑوس، محلے،علاقے کے غریبوں کو نہ بھولیں بلکہ جس کی جتنی ہمت و سکت ہے، اس کو عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کے لئے حصہ لینا چاہئے۔ایک عام مڈل کلاس کا انسان اپنے قریبی رشتہ دار اور ہمسایوں کا خیال رکھے تو ایک صاحب ثروت انسان کو ملک بھر کے غریبوں کاخیال رکھنا چاہئے لہذا بلا تفریق مذہب وملت این ایچ ڈبلیو ایف کی ٹیم زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش میں کوشاں رہتی ہیں۔ عید کٹ تقسیم کرتے ہوئے مسلم سیٹیزن فار امپاورمنٹ کے صدر محمد قمر اختر نے کہا کہ این ایچ ڈبلیو ایف بلا تفریق مذہب وملت بیوہ غریب و پسماندہ،ضرورت مندمرد وخواتین کی مدد کے علاوہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کام کررہی ہے جو بانیان تنظیم کی سنجیدہ کوششوں و توجہ سے ہی ممکن ہوپارہا ہے۔اسی سلسلے میں تنظیم کی جانب سے مستحقین کو عید کٹ تقسیم کی گئی تاکہ غرباء، مساکین، فقراء اور بیواؤں کے گھر بھی خوشیوں کے چراغوں سے روشن ہوسکے۔
این ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے اس طرح کے سماجی خدمات بلاشبہ قابل ستائش ہے اور اس طرح کی سماجی خدمات میں ہم سب کوبھی آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ اس موقع پر انجینئر محمد سراج،انجینئر محمد عبداللہ، انجینئر محمدمجاہد اللہ، فیض احمد فیض اور زید احمد ودیگر نے شرکت کی۔

Related posts

بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے سماجی کارکنوں نے ڈاکٹر فہیم بیگ کی قیادت میں نئے ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈاکٹر جوائے ترکے سے ملاقات کی

Hamari Duniya

جمعیت علماء نیپال نے مدھیس پردیش کے وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو جیت پرمبارکباد دی

Hamari Duniya

قومی کھیلوں میں سروسز کی ٹیم 128 تمغوں کے ساتھ سرفہرست

Hamari Duniya