33.3 C
Delhi
July 30, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

برج بھوشن کے سامنے بے بس نظام، کیا سپریم کورٹ کی سختی کے بعد ہوگی کارروائی

Birjbhushan Saran Singh

نئی دہلی ، 28 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعہ کو سپریم کورٹ کو یہ جانکاری دی۔ عدالت نے اس معاملے میں نابالغ شکایت کنندہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران مہتا نے کہا کہ جب دہلی پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس عرضی میں کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ تب درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل کپل سبل نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ایک نابالغ شکایت کنندہ کا تحفظ چاہتے ہیں۔ عدالت اس پر حکم جاری کرے۔ مہتا نے اس کی مخالفت کی تو چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مہتا سے کہا کہ آپ اس کی مخالفت نہ کریں ، آخر وہ لڑکیاں ہیں۔ عدالت نے نابالغ شکایت کنندہ کے تحفظ کا حکم دیتے ہوئے دہلی پولیس کو اس سلسلے میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی۔25 اپریل کو عدالت نے اس معاملے پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا۔ سات کھلاڑیوں نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے کام کاج کو دیکھنے کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ باکسر میری کوم اس کمیٹی کی سربراہی کر رہی ہیں جو پہلوانوں کے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
جنوری میں، وینش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا سمیت کئی پہلوانوں اور کوچوں نے برج بھوشن پر الزام لگاتے ہوئے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ اس کے بعد نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی مرکزی وزارت نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ایک نابالغ سمیت سات پہلوانوں نے 21 اپریل کو کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں برج بھوشن سنگھ کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ حال ہی میں یہ پہلوان ایک بار پھر جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

Related posts

اتراکھنڈ کے وزیرزراعت گنیش جوشی نے رائزنگ انڈیا ڈیولپمنٹ ایکسپو کا افتتاح کیا

Hamari Duniya

اُڈیشہ کے وزیر صحت کو پولیس اہلکار نے ماری گولی ،اسپتال میں داخل

Hamari Duniya

Israeli soldiers killed لبنان میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک، 20 زخمی،اسرائیلی فوج کی لاشیں لے کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل

Hamari Duniya