April 27, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ترکی کے پہلے نیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح، نیوکلیئر پاور بننے میں اس ملک نے کی بھرپور مدد

Turkya Nuclear Power

انقرہ،29اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکیہ نے روس کے تعاون سے بنائے گئے ملکی کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔روس کے تعاون سے بنائے گئے ’آکیو پاور پلانٹ‘ کو جوہری ایندھن کی ترسیل ہونے کے بعد باقاعدہ ’نیوکلیئر پاور پلانٹ‘ کا درجہ ملنے پر ترکیہ کا نام بھی جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔صدر رجب طیب اردوان نے بیماری کے باعث دو دن غیر حاضر رہنے کے بعد گزشتہ روز ملک میں پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ورچوئل افتتاحی تقریب میں روسی صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات کی۔
وہ ویڈیو لنک پر روسی صدر سے بات کرتے ہوئے بھی کافی کمزور نظر آرہے تھے۔انہوں نے ترکیہ کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی افتتاح کے موقع پر کہا کہ’ہمارا ملک 60 سال کی تاخیر کے بعد جوہری طاقت کے حامل ممالک کی صف میں آگیا ہے‘۔
اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترک صدر کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ترکیہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ’میں بہت واضح الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو کس طرح زبردست اہداف کا تعین کرنا ہے اور بھرپور اعتماد کے ساتھ ان کے نفاذ کی طرف بڑھ رہے ہیں‘۔انہوں نے منگل کی شام ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بیمار ہونے کے بعد ترکی میں ہونے والے 14 مئی کو ہونے والے اہم انتخابات کے لیے جاری اپنی انتخابی مہم معطل کردی تھی۔اس حوالے سے گزشتہ روز ترک وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ صدر رجب طیب اردوان کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ جلد دوبارہ اپنی معمول کی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

Related posts

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام غالب توسیعی خطبے کا انعقاد

غالب کی شخصیت اپنے دور کی بہترین بصیرت کی نمائندگی کرتی ہے۔ انھوں نے زندگی کے ہر پہلو کو ان آنکھوں سے دیکھا جو ہر کس و ناکس کو میسر نہیں ہوتی: پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی:

Hamari Duniya

کیمپا کولا کی نئی مہم کا آغاز، کوکا کولا اور پیپسی کوملے گی سخت ٹکر

Hamari Duniya

اشتعال انگیزی برداشت نہیں

Hamari Duniya