26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
فلمی دنیا

باکس آفس پر شائقین کا دل نہیں جیت پا رہے ہیں بھائی جان

 ممبئ،27 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
سلمان خان کی ملٹی اسٹارر فلم’ کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ باکس آفس پر ناکام ہوگئی ہے۔ یہ فلم 21 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ ویک اینڈ پر اچھا کلیکشن کرنے والی یہ فلم اپنی ریلیز کے چھٹے دن بدھ کو زیادہ کمائی کرنے میں ناکام رہی۔
’سیک نلک‘ کی ابتدائی ٹرینڈ رپورٹ کے مطابق ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ نے اپنے چھٹے دن یعنی بدھ کو صرف 5 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 87.15 کروڑ ہوگئی ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے لیکن ملک بھر کے سینما گھروں میں بڑے پیمانے پر ریلیز ہونے والی یہ فلم 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہی۔ فلم میں پوجا ہیگڑے ، جسی گل ، راگھو جویال ، سدھارتھ نگم ، پلک تیواری ، شہناز گل ، وینالی بھٹناگر اور سلمان خان کے کرداروں کے باوجود فلم لوگوں کے دل نہیں جیت سکی۔

Related posts

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تیاریاں شروع، شاہ رخ خان جام نگر پہنچ گئے، نبھائیں گے خاص رول

Hamari Duniya

فلم اداکار نوازالدین کے بھائی سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

Hamari Duniya

راشٹروادی اداکاروں سے ٹوٹ گیا بھگتوں کا دل، فلم ہوئی سپر فلاپ

Hamari Duniya