14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جنوبی امریکی ممالک کے دورے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر پہلے گویانا پہونچے

Foreign Minister
نئی دہلی، 26 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس وقت جنوبی امریکی ممالک کے دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گویانا کے وزیر اعظم مارک فلپس سے ملاقات کی اور جنوبی امریکی ملک کی ترقی کے سفر میں ہندوستان کا شراکت دار بننے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے گویانا کے اپنے ہم منصب ہیو ٹوڈٹ کے ساتھ پانچویں ہند-گویانا مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ کی شریک صدارت بھی کی۔ اس ملاقات میں زراعت، دفاعی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوران، وزیر خارجہ نے گزشتہ شام گیانا میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کی۔
ہندوستان-گویانا مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ گویانا کے صدر عرفان علی اور نائب صدر بھرت جگدیو سے مل کر خوشی ہوئی۔ دیگر ٹویٹس میں، انہوں نے کہا، “زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور فارما، توانائی سمیت قابل تجدید ذرائع، دفاع، اختراعات اور ٹیکنالوجی، سیاحت اور ترقیاتی شراکت داری میں اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
ایس جے شنکر نے گویانا کے صدر عرفان علی اور نائب صدر بھارت جگدیو سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا مبارکباد ی پیغام بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کاروباری بات چیت سمیت گہرے رابطوں کے ذریعے مواقع کو مزید موثر طریقے سے تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
صدر علی نے ملاقات کے دوران ایس جے شنکر کو کرکٹ بیٹ اور ان کے نام کے ساتھ ایک جرسی بھی تحفے میں دی۔ ایس جے شنکر نے گویانا کے دورے کے دوران ارتھ ڈے منایا اور پودا لگایا۔ اس کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے، انہوں نے لکھا، “ہم نے اس خوبصورت ملک میں سمروپا کا پودا لگا کر ارتھ ڈے منایا۔ امید ہے کہ یہ پودا بڑھتے اور ترقی کرتے ہوئے، ہندوستان اور گویانا کے تعلقات کی مضبوطی اور جانداری کی عکاسی کرے گا۔” وزیر خارجہ نے بھی یہاں باپو کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہوں نے باپو کو ان کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا اور ہندوستان-گیانا دوستی کا درخت لگایا۔ ماحولیاتی شعور کے لیے گاندھی جی کا پیغام آفاقی اور لازوال ہے۔

Related posts

BJP Membership Campaign بی جے پی اقلیتی مورچہ پورے ملک میں چلائے گی ممبر سازی مہم، اتنے لاکھ ممبر بنانے کا ہدف

Hamari Duniya

اب پوری دنیا کو دکھائیں گےبھارت کی طاقت

Hamari Duniya

 مولانا سید ارشد مدنی ہمارے نزدیک قابل احترم شخصیت : ہندوستان میں سعودی وزارت مذہبی امور کے نمائندے بدر بن ناصر العنزی

Hamari Duniya