26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اجیت پوار بی جے پی میں ہوں گے شامل، خبروں پر لگ گئی بریک

Ajit Pawar

ممبئی ، 18 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے منگل کو کہا کہ وہ تاحیات این سی پی میں رہیں گے۔ میرے اور میرے ساتھیوں کے بارے میں غیر ضروری غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی اجیت پوار نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر بریک لگادیا ہے۔
اجیت پوار نے کہا کہ آج وہ ودھان بھون میں بیٹھے تھے اور پارٹی کے کئی ایم ایل ایز نے ان سے ملاقات کی۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سب پارٹی چھوڑنے والے ہیں۔ ایم ایل اے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کے حوالے سے ان سے ملاقات کرتے ہیں ، جن کا الگ اور غلط مطلب نکالا جا رہا ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ ہم سب این سی پی میں ہیں ، تمام ایم ایل اے این سی پی میں ہی رہیں گے۔ اجیت پوار نے کہا کہ پارٹی کی تشکیل شرد پوار کی صدارت میں ہوئی ہے۔ ہم سب مل کر پارٹی کی توسیع کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
اجیت پوار نے کہا کہ اس طرح کی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ ریاست کے اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پیاز پیدا کرنے والے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔ چنا خریداری مرکز بند ہے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ، اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ اس کے برعکس میرے سرکاری بنگلے کے پیچھے صبح سے کیمرے لگے ہوئے ہیں ، یہ کیا ہو رہا ہے۔ اس قسم کا کام اچھا نہیں ہے۔ پوار نے میڈیا کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ہر کسی کو حقائق کا خیال رکھنا چاہئے۔

Related posts

دہلی وقف بورڈ کی 123جائیدادیں بورڈ اور مسلمانوں کے پاس رہیں گی، انہیں کوئی نہیں لے سکتا،ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

Hamari Duniya

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مغوی چار ہندوستانی شہریوں کا قتل

Hamari Duniya

اے ایم یوسپریم باڈی یونیورسٹی کورٹ نے وائس چانسلر کیلئے 03 ناموں پر لگائی مہر

Hamari Duniya