واشنگٹن۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مرسڈ سے اغوا کیے گئے چار ہندوستانی افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک باغ سے ملی ہیں۔معلومات کے مطابق پیر کو امریکی صوبے کیلیفورنیا کے شہر مرسڈ میں دوستوں سمیت چار بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔ مرسڈ کاو¿نٹی شیرف کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ جسدیپ سنگھ (36 سال)، اس کی بیوی جسلین کور (27 سال) اور ان کی آٹھ ماہ کی بیٹی آروہی کو اغوا کیا گیا تھا۔ جسدیپ کے ایک 39 سالہ دوست امندیپ سنگھ کو بھی اس کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔
یہ چاروں ہندوستانی مرسڈ میں ساو¿تھ ہائی وے 59 کے بلاک-800 میں واقع ایک تجارتی ادارے کے قریب موجود تھے۔ اچانک مسلح ہائی جیکر وہاں پہنچے اور ہتھیاروں کے زور پر چاروں ہندوستانیوں کو اغوا کر لیا۔ جائے وقوعہ کے قریب بہت سی دکانیں اور ریستوراں ہیں لیکن اغوا کار چاروں کو ڈنکے کی چوٹ پر پر اغوا کر کے اسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے۔
پولیس ان اغوا کاروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس معاملے میں جیسس مینوئل سالگاڈو نامی ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر ہوشیار پور کے ہرسی پنڈ سے تعلق رکھنے والے مغوی خاندان کی گاڑی پولیس کو جلی ہوئی حالت میں ملی۔ اغوا کی تصدیق مرسڈ کاو¿نٹی کے علاقے میں ہائی جیکرز میں سے ایک کے اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال کے بعد ہی ہوئی۔مرسڈ کاو¿نٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ تفتیش کاروں نے ایک ایسے شخص کی تصویر حاصل کی ہے جو بینک اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی نگرانی کر رہا تھا۔ یہ شخص اغوا کار کی تصویر سے ملتا جلتا تھا۔ مشتبہ شخص کو اس کی تصاویر کے میچ ہونے کے بعد ہی گرفتار کیا گیا۔دریں اثناءایک باغ سے چاروں اغوا کاروں کی لاشیں ملنے پر ہلچل مچ گئی۔ چاروں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشیں باغ میں پھینک دی گئیں تھیں۔