25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مولانا محمد رابع صاحب کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ۔مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی

نئی دہلی،13 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر،ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ،ہزاروں مسلمانوں کے مرشد ومربی، سیینکڑوں اداروں کے سرپرست حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا آج ١٣ اپریل کو سہ پہر ندوۃ العلماء میں انتقال ہو گیا،اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا ۔مولانا کی نماز جنازہ آج ہی بعد نماز تراویح ندوہ میں اور کل صبح بعد نماز فجر رائے بریلی میں ادا کی جائے گی ۔مولانا نے بڑے نازک دور میں ندوہ اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت کی اور بڑے منجھدار سے ملت کی کشتی کو حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہے ان کے علمی تبحر ،انتظامی صلاحیت ،تحمل ،برد باری،سنجیدگی اور متانت کی دنیا قایل تھی۔اصابت رائے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی غیر معمولی صلاحیت اللہ نے آپ کو عطا کی تھی،مولانا کا انتقال پوری ملت کا خسارہ اور موت العالم کا صحیح مصداق ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور عالم دین اور رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا ہے ۔مفتی صاحب نے حضرت کی مغفرت ،ترقی درجات ،ملت کوانکا نعم البدل اور پس ماندگان جن میں انکے خانوادہ کے ساتھ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ارکان ،ندوہ کے اساتذہ و طلباء ،ہزاروں شاگرد خصوصاً اور پوری ملت اسلامیہ عموماً شامل ہے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

Related posts

بھارت میں ہندو راشٹر کے قیام سے ملک ٹوٹ جائے گا: مولانا وکیل احمد مظاہری نیپالی

Hamari Duniya

ممبر پارلیمنٹ اقراء حسن نے متوفی شاہد قریشی کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کی

سرکار سے ہر ممکن تعاون دلانے اورجاں بحق شاہد کے اہل خانہ سے صبر کرنے اور پر امید رہنے کی تلقین کی۔:

Hamari Duniya

پچپڑوا نگر پنچایت کے نو منتخب چیئرمین اوربورڈ ممبران نے حلف لیا

Hamari Duniya