30.5 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

اس مسلم ملک میں ہوگادنیا کا سب سے مہنگا ٹی-20لیگ،بی سی سی آئی بھی اپنے قوانین میں کرے گا تبدیلی

Saudi Arab cricket league

ریاض،14اپریل(ہ س)۔
سعودی عرب اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دینا چاہ رہا ہے۔اب وہ کرکٹ کی دنیا میں بھی پیر جمانے کی کوشش کررہ اہے۔ سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی 20 لیگ کا منصوبہ تیار کر لیا۔
آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق مہنگی ترین لیگ کے لیے سعودی عرب حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیائی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ٹی 20 کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے اور سعودی عرب کے حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق سعودی حکام پرامید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاو سعودی عرب ہو گا۔
واضح رہے کہ جب سے محمد بن سلمان ولی عہد بنائے گئے ہیں سعودی عرب کے تیل پر انحصار کو کم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ جسکیلئے وہ ویژن2030کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہے۔ اور سعودی عرب کو سیاحت کے اعتبار سے بھی دنیا کا نمبر ون ملک بنانا چاہتے ہیں۔

Related posts

۔28 مہینے کی لمبی لڑائی کے بعد جیل سے رہا ہوئے صدیق کپن

Hamari Duniya

دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل کیس میں دو ملزموں کو ضمانت ،اہل خانہ نے صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا 

Hamari Duniya

اترپردیش بریلی: گوشت فیکٹری کے ملازم کی گردن پر چاقو سے حملہ، حالت نازک۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، ملزم فرار، واقعہ کی ویڈیو کو تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا: سی او انیتا چوہان:

Hamari Duniya