26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور میں رمضان المبارک کا استقبال

Ramzan Ul Mubarak
سہارنپور،21 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
گزشتہ کل پیر کو مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور میں استقبال رمضان کے عنوان پر ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مفتی جمال احمد  مظاہری ناظم مدرسہ سیدنا آدم علیہ السلام نصیر آباد رائے بریلی مہمان خصوصی رہے، اور انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء وعوام الناس سے پر مغز خطاب کیا ۔صدر مجلس مولانا محمد یعقوب بلند شہری ناظم مدرسہ ہذا نے رمضان المبارک کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔مفتی محمد مجیب الرحمٰن المظاھری سہارنپوری استاذ حدیث دارالعلوم شاہ بہلول سہارنپور نے ماہ مقدس رمضان المبارک کے فضائل و مسائل پر خطاب کیا۔ مولانا محمد ذاکرمظاہری استاذ حدیث جامعۃ الطیبات سہارنپور نے علامات نفاق پر روشنی ڈالی۔۔ شیخ الحدیث جامعۃ الطیبات سہارنپورمولانا محمد یعقوب مظاہری سیتا پوری نے دنیا کے فناء و آخرت کے بقاء پر خطاب فرمایا۔ مدرسہ ہذا کے طلباء جنہوں نے سالانہ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ان کومفتی جمال احمد مظاہری اورشیخ الحدیث جامعۃ الطیبات ودیگر اساتذہ کے دست مبارک سے انعام سے نوازا گیا۔
آخیرمیں حضرت شیخ الحدیث جامعۃ الطیبات کی دعاء پر یہ پروگرام اختتام کو پہونچا۔شرکاء میں مولانا مسعود مظاہری نگراں مدرسہ ہذا،قاری محمد افضل صدر مدرس مدرسہ ہذا، اور مولانا سعود الظفر مظاہری نائب ناظم جامعۃ الطیبات، قاری شاہ جہاں ناظم مطبخ جامعۃ الطیبات اور جامعۃ الطیبات کی طالبات و معلمہ عالمہ فاضلہ قدسیہ اسرار طیبی وعوام الناس موجود رہے۔

Related posts

Muzaffarnagar Independence Day- مظفرنگر کے انعام العلوم میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد ۔

ادارہ کے طلباء نے ،آزادی کے ترانے اور ثقافتی پروگرام پیش کیے،مظفر نگر اور آس پاس کے علماء،سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔:

Hamari Duniya

Teacher Training Program ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کولکاتہ میں اساتذہ کےلیے تربیتی پروگرام منعقدکیا

Hamari Duniya

Waqf Act Amendment : وقف ایکٹ میں ترمیم،نائیڈو اور نتیش کو سرگرم سیاست سے باہر کرنے کی سازش۔مولانا سیدطارق انور

Hamari Duniya