Teacher Training Program
نئی دہلی،11 ستمبر : ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی نے کولکاتہ میں اساتذہ کی ایک دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد تدریسی میدان میں اساتذہ کو بااختیار بنانا اور انہیں بدلتے ہوئے تعلیمی منظرنامے سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اس اہم تقریب میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع کے اساتذہ نے شرکت کی۔
Teacher Training Program
یہ ورکشاپ، تعلیم کے فروغ کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کوششوں کا ایک حصہ، جس کا ہدف اساتذہ میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھا نا اور ترقی کے نئے مواقع سے انہیں روشناس کرانے کے لئے تھی۔
اس ورکشاپ میں تعلیمی حکمت عملیوں، کلاس روم کے انتظام کی تکنیکوں، اور جدید تدریسی طریقوں کی تازہ ترین پیش رفت سیشنز ہوئے ۔ خاص طور پر نئی تعلیمی پالیسی-2020، قومی نصاب فریم ورک، اور بچوں کی نفسیات کو سمجھنا شامل تھا۔
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک گیر سطح پر پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری کے لیے وقف ہے۔ 2008 سے، فاؤنڈیشن اپنے تعلیمی پروگرام کے حصے کے طور پر مختلف ریاستوں میں اساتذہ کے لیے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول
Teacher Training Program
اس موقع پر کئی معزز ماہرین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر آیت اللہ فاروق، فیکلٹی آف عالیہ یونیورسٹی، کولکاتہ، میچھ بہار شیخ، سابق مشیر برائے یونیسیف اور ریاستی مشیر برائے سرو شکشا مشن، مغربی بنگال، رتول گوہا، سابق ممبر سلیبس ایکسپرٹ کمیٹی، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت مغربی بنگال، نیلے رائے، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، حکومت مغربی بنگال، سومناتھ رائے، پرولیا پرائمری ٹیچرس ٹریننگ کالج کے سابق پرنسپل (ڈی آئی سی ٹی )نعیم الحق، ہرینوی ہائی اسکول، راج پور- مینیجر شارق انصار کی زیر قیادت ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مینیجر برائے تعلیم محمد شارق انصار نے شرکت کی۔