26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وقف بورڈ میں بھرتی معاملے میں امانت اللہ خان کو بڑی راحت

Money Laundering Case:

نئی دہلی ، یکم مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کی راوس ایونیو کورٹ نے وقف بورڈ کی بھرتی میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان سمیت 11 ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ خصوصی جج ایم کے ناگپال نے تمام ملزمین کو 50000 روپے کی مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم دیا۔ کیس کی اگلی سماعت 20 مارچ کو ہوگی۔بدھ کو عدالت نے امانت اللہ خان، دہلی وقف بورڈ کے اس وقت کے سی ای او محبوب عالم ، حامد اختر ، کفایت اللہ خان، رفیوشن خان ، عمران علی ، محمد ابرار ، عاقب جاوید ، اظہر خان ، ذاکر خان اور عبدالمنار کو ضمانت دے دی۔ اس سے قبل 3 نومبر ، 2022 کو عدالت نے ملزم کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ عدالت نے ان ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120بی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(2)، 13(1)(ڈی) کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس معاملے میں 23 نومبر 2016 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جانچ کے بعد، سی بی آئی نے 21 اگست 2022 کو چارج شیٹ داخل کی۔ سی بی آئی کے مطابق دہلی وقف بورڈ کے سی ای او کی تقرری اور دیگر کنٹریکٹ پر تقرریوں میں بے ضابطگیاں کی گئی تھیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کے لیے امانت اللہ خان نے محبوب عالم اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر سازش کی جو وقف بورڈ میں مختلف عہدوں پر تعینات تھے۔ چارج شیٹ کے مطابق یہ تقرریاں من مانی کی گئیں اور امانت اللہ خان اور محبوب عالم نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

Related posts

ہند-سعودی عرب دوستی، ترقی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کا ضامن

Hamari Duniya

آپ کتنے ظالم ہیں! آپ اقلیت لفظ بھی نہیں بول سکتے:انڈین یونین مسلم لیگ کے رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے اقلیتوں کے مسائل کو اٹھایا

Hamari Duniya

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج آپریشن کے دوران قواعد کی دھجیاں اڑائے جانے کاانکشاف

Hamari Duniya