31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

متاثرہ خاندان کو انصاف دلاکر ہی دم لوں گا، شہید ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملے عمران پرتاپ گڑھی

MP Imran Pratapgarhi
راجستھان 22فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین راجیہ سبھا ممبرعمران پرتاپ گڑھی آج راجستھان کے گھاٹ میکا گاؤں پہنچے اور ہریانہ کے بھیوانی میں دہشت گردوں کے ذریعہ جلاکر شہید کردیئے گئے ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔یہ واقعہ ہریانہ میں پیش آیا، ملزمان مسلسل قانون کو چیلنج کررہے ہیں، متاثرہ خاندان انتہائی غریب ہے، میں جلد ہی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت جی سے مل کر تفصیل سے بات کروں گا اور متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دوں گا۔
واضح ہو کہ اس سے قبل بھی کئی اہم مدعوں پرعمران پرتاپ گڑھی نے مظلوموں کی آواز کو بلند کرتے رہے ہیں۔ چاہے وہ تبریز کا معاملہ ہو یا پھر پہلو خان کا ہر جگہ عمران پرتاپ گڑھی مظلموں کا مسیحا بن کر متاثرین کی آواز بن کرسڑک سے ایوان تک ان کی آواز پہنچائی ہے ۔
MP Imran Pratapgarhi
شہید جنید اور ناصر کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزادینے کی یقین دہانی کی ہے اور کہا ہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے اس معاملے پر تفصیلی سے بات کروں گا اور ان کو تمام حال احوال سے باخبر کرواؤں گا اورملزمین کی گرفتاری سے لیکر ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی پوری کوشش کی جائیگی۔
عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ میں شاعر ہوں اور عوامی نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا کا ممبر بھی ہوں اس لحاظ سے میں مظلوں کی آواز کو اپنی شاعری کے ذریعہ بھی اور ان کی آواز کو راجیہ سبھا میں پرزور طریقے سے اٹھاتا رہاہوں اور اٹھتارہوں گا۔ متاثرہ خاندان کومیری دعا ہے کہ انہیں اللہ اس اندوہناک موقع پر صبرکی قوت دے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملے ۔

Related posts

دھرمیندر کو سنی دیول کے ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔

Hamari Duniya News

طب یونانی آج قومی سطح پرزیادہ مستحکم: پروفیسر خان

Hamari Duniya

بارش نے بھارت کے جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پھر بھی بھارت کی برتری قائم

Hamari Duniya