14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

طب یونانی آج قومی سطح پرزیادہ مستحکم: پروفیسر خان

Prof Asim Ali Khan

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
: عالمی وبا نے ہندوستانی طبی نظام کو بین اقوامی سطح پر ایک نئی پہچان دی ہے۔ جسم کو اندرونی طاقت فراہم کرنے اورمدافعتی نظام کو تقویت بخشنے والی دیسی ادویات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہواہے جس سے طب یونانی سمیت ہندوستان کے دیسی طبی نظام کا بہت فروغ ہوا ہے، یہ باتیں پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریوایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے کہی۔ وہ 31 اگست کو پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آیوش کمیٹی کے زیر اہتمام ’یونانی میڈیسن کے عالمی امکانات‘ کے موضوع پرایک ویبینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
پروفیسر خان نے مزید کہا کہ کسی بھی نظام کے عالمی امکانات اس کی قومی حیثیت پر مبنی ہوتے ہیں اوروزارت آیوش، حکومت ہند نے طب یونانی اور دیگر دیسی نظام طب کے فروغ اور ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے آج یونانی طب قومی سطح پرزیادہ مضبوط ومستحکم ہے۔
وید دیویندر تریگنا، صدر، آل انڈیا آیورویدک کانگریس اور آیوروید مہاسمّیلن اور ڈاکٹر ایم اے قاسمی،ایڈوائزر(یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہندنے ویبینار میں خصوصی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر غزالہ جاوید، انچارج، ڈرگ اسٹینڈرڈائزیشن ر یسرچ یونٹ، سی سی آر ایم، نئی دہلی اور ڈاکٹر محمد خالد، اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر (یونانی)، ڈائریکٹوریٹ آف آیوش، حکومت دہلی ویبینار کے خاص مقررین تھے۔

Related posts

مولانا سید ارشدمدنی کے مدبرانہ خطاب سے پوری ملت اسلامیہ خوش : قاری محمد طیب قاسمی

Hamari Duniya

دہلی کی ترقیاتی بجٹ میں کیا ہے آپ کیلئے خاص

Hamari Duniya

مبارک ہو دہلی والوں! پورے ملک کے مقابلے دہلی میں مہنگائی سب سے کم ہے: وزیراعلیٰ

Hamari Duniya