29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مولانا لیاقت علی قاسمی کا عبید الرحمٰن الحسینی نے کیا پرزور استقبال

Maulana Liyaqat Qasmi
آنند نگر/ مہراج گنج،21 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
سرزمین آنند نگر میں معروف عالم دین جمعیۃ علماء ساوتھ زون ممبئی کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا لیاقت علی صاحب قاسمی و حضرت مولانا محمد یار محمد صاحب قاسمی جنرل سکریٹری سینٹرل زون جمعیۃ علماء ممبئی مہاراشٹر کا حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے آفس میں پرزور استقبال کیا گیا۔
حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری حافظ شمس الہدی قاسمی نے مولانا لیاقت علی قاسمی کا تہہ دل سے استقبال کیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے باعث مسرت ہے۔ ٹرسٹ کے صدر شمس الضحی خان نے بھی اپنے خوشی کا اظہار کیا، ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے مولانا لیاقت علی القاسمی سے کہا کہ آج مجھے بیحد خوشی ہوئی کہ مجھ ناچیز کو آپ جیسی شخصیت کی خدمت کرنے کا موقع ملا میں اپنے پوری ٹیم کی جانب سے آپ کا استقبال کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ مولانا لیاقت علی صاحب قاسمی اس وقت ضلع مہراج گنج کے مختلف پروگرام میں شرکت کیلئے تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر جمعیتہ علماء مہراجگنج کےجنرل سکریٹری مولانامحئ الدین قاسمی ندوی، محمد شاہد خان، مولانا کلیم الدین صاحب، محمد طلحہ، کے علاوہ اہم شخصیات موجود تھیں۔

Related posts

سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی ہے

Hamari Duniya

حجاب معاملہ : طالبات کی عرضی پر نرم پڑے چیف جسٹس ،جلد سماعت کیلئے تیار

Hamari Duniya

نیوزی لینڈ کو شکست دے کربھارت آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں داخل

Hamari Duniya