January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

نتیش کے اعلان نے بی جے پی کے خیمہ میں بھونچال لا دیا، ممبئی میں 31 اگست کو کیا ہوگا ؟

Nitish Kumar

پٹنہ، 27 اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارنے31اگست اور یکم ستمبرکوممبئی میں ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے بارے میں اپنا ردعمل دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ وہ میٹنگ میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ نہیں چاہیے، وہ صرف بی جے پی کے خلاف سب کو متحد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس بار اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کچھ اورجماعتیں بھی شرکت کریں گی۔ بی جے پی لیڈروں کے بیان پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ نقصان ہو جائے گا، اس لیے وہ بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن ان کے بیانات کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ان کے بیانات پرتوجہ نہیں دیتے۔
اہم بات یہ ہے کہ اپوزیشن انڈیا اتحاد کا تیسرا اجلاس ممبئی میں ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں نتیش کمار کا اہم کردار رہا ہے۔ پہلی میٹنگ 23 جون کو پٹنہ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اپوزیشن اتحاد کی مہم مسلسل ا?گے بڑھ رہی ہے۔ دوسری میٹنگ بنگلورو میں ہوئی ہے جس میں اتحاد کا نام انڈیا دیا گیا ہے اور اب ممبئی میٹنگ میں سیٹ شیئرنگ سمیت کئی معاملات پر بات ہوگی۔ ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں کوا?رڈینیٹر کی تقرری پر بھی فیصلہ کیا جائے گا، کیونکہ دونوں میٹنگ میں کوا?رڈینیٹر کے نام پراتفاق نہیں ہوسکا، تاہم یہ طے کیا جائے گا کہ کمیٹی میں کون کون شامل ہوگا۔ ممبئی اجلاس اس کے علاوہ کنوینر کے نام پرمہرلگائی جا سکتی ہے، ساتھ ہی سیٹوں کی تقسیم، کون سی پارٹی کس ریاست میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، اس پر بھی بات کی جائے گی۔ مجموعی طور پر نتیش کمار نے بھی اس سمت اشارہ دیا ہے لیکن بی جے پی لیڈروں کے بیانات پر وزیر اعلیٰ نے صاف کہا کہ ہم ان کے بیانات پر توجہ نہیں دیتے۔

Related posts

دہلی مبینہ شراب گھوٹالہ : ای ڈی کے دوسری ضمنی چارج شیٹ میں عام آدمی پارٹی کے ایک اور بڑے رہنما کا آیا نام

Hamari Duniya

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنو کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباءنے ماری بازی

Hamari Duniya

آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس اور حکیم اجمل خاں میموریل کمیٹی کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد، طبیہ کالج سے ناجائز قبضہ ہٹانے کا مطالبہ

Hamari Duniya