29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، محمدسراج کی گیند سے اس بڑے کھلاڑی کے سر پر لگی چوٹ، میچ سے باہر

Daivd Warner

نئی دہلی،18 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔ وارنر کی جگہ میٹ رینشا کو کنکشن پلیئر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جمعہ کو پہلے دن کے کھیل کے دوران تیز گیندباز محمد سراج کی گیند سے وارنر کے سر پر چوٹ لگ گئی تھی۔ آسٹریلیا کو امید ہے کہ وارنر تیسرے ٹیسٹ میں واپس آئیں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں 0 اور 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہونے والے 26 سالہ رینشا کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے ڈراپ کر دیا گیا تھا کیونکہ عالمی نمبر 4 بلے باز ٹریوس ہیڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔
میچ کی بات کریں تو اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 263 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ جواب میں بھارت نے خبر لکھنے جانے تک دوسرے دن اپنی پہلی اننگ میں 4 وکٹ کے نقصان پر 105 رن بنا لئے تھے۔ کپتان روہت شرما نے 32 رن، کےایل راہل 17رن، چیتیشور پجارا بغیر کوئی رن بنائے اور سریش ایئر 04 رن بناکر پویلین واپس جا چکے تھے۔

Related posts

غزہ کے متعلق دنیا کا دوہرا معیار افسوسناک :سعودی عرب

Hamari Duniya

سی اے اے کی مخالفت میں احتجاج کرنا ہرش مندر کو مہنگا پڑا، اب ہوگی سی بی آئی جانچ

Hamari Duniya

Central Minister Kiren Rijiju وقف ترامیم کو لیکر مسلم رہنماؤں کے وفد کی مرکزی اقلیتی وزیر کرن رجیجو سے ملاقات

Hamari Duniya