22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

پرشانت کشور نے لیڈران کے ذریعہ شکایتیں نہیں سننے پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرادیا

Prashant Kishore

موتیہاری(ایچ ڈی نیوز)۔
جن سوراج پدیاترا کے دوران ضلع کے ترکولیا بلاک میں واقع پرسونا گاؤں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ آپ شکایت کرتے ہیں کہ لیڈر جیتنے کے بعد ہمیں نہیں پوچھتے ہیں۔ آپ مجھے بتائیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک لیڈر آپ کو 5 بار دھوکہ دے ، لیڈر آپ کو دھوکہ نہیں دے رہا؟ آپ (عوام) لیڈر سے دھوکہ کے لئے بیٹھے ہیں۔
پرشانت کشور نے کہا کہ کمی اس لیڈر میں نہیں، آپ میں ہے، لالو نتیش گذشتہ 32 سالوں سے اور آپ کے ایم پی 5 بارسے جیت رہے ہیں، مجھے بتائیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ وہ آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں اور آپ ان کو ووٹ بھی دے رہے ہیں۔ میں ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ نہ کھیلیں۔
پرشانت کشور نے تر کولیا بلاک کے شنکر سریا دکشنی پنچایت میں عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہار ملک میں مزدوروں کا سب سے بڑا سپلائی کرنے والی ریاست بن گئی ہے، ملک کے لیڈر جان بوجھ کر بہار میں فیکٹریاں نہیں لگاتے ، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر کوئی فیکٹری بہار میں قائم ہوئی تو 12 ہزار میں 10 لاکھ مزدور کہاں سے آئیں گے؟ اسی لیے وہ بہار میں فیکٹریاں لگانے کے بجائے سورت ، احمد آباد جیسی جگہوں پر فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے وقت بہار کے لڑکوں کو مارا پیٹا گیا اور دوسری ریاستوں میں بے گھر کر دیا گیا۔ وقت کے ساتھ جیسے ہی کورونا ختم ہوا، دوسری ریاستوں کے بڑے کارخانوں کے مالکان نے بہار سے مزدور لانے کے لیے بسیں بھیجنا شروع کر دیں ، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بہاریوں کو مزدور سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے۔
پرشانت کشور نے کہا کہ پورے گجرات میں 10 لاکھ بہاری مزدور کے طورپرکام کر رہے ہیں ، کیا آپ نے بہار کے کسی لیڈر کو اس پر بات کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ آج کہانی ایسی بن گئی ہے جیسے بہار میں نیل کی کاشت ہوتی تھی اور کپڑے انگلستان میں بنتے تھے۔

Related posts

Cogito Media Foundation میڈیا کے فرائض او رمسائل پر خصوصی میٹنگ ،درجنوں صحافیوں کی شرکت، 6 نکاتی قرارداد منظور

Hamari Duniya

بھارت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ 10 وکٹ سے شاندار جیت کے ساتھ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا

Hamari Duniya

شدت کی گرمی اور لو سے نجات دینے والے مانسون کی آئ ایم ڈی نے دی تازہ ترین معلومات

ملک کی کئ ریاستوں میں آفس اور گھروں میں لگے ایسی جل کر خاکستر، گاڑیوں کے اے سی 18سیسلسیس ڈگری پر بھی نہیں کر رہے ہیں کام:

Hamari Duniya