نئی دہلی،12 جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کی کیجریوال حکومت نے آٹو اور ٹیکسی کا کرایہ ایک مرتبہ پھر بڑھا دیا ہے۔ اس سے اب دہلی میں آٹو یا ٹیکسی سفر کرنا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
نئی شرحوں کے مطابق آٹو کا میٹر اب 25 روپے کی جگہ 30 روپے سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد ہر کلومیٹر کا کرایہ 9.5 کی جگہ 11 روپے لیا جائے گا۔ آٹو کا میٹر 1.5 کلومیٹر تک ڈاؤن رہتا ہے۔
اس کے علاوہ اب لوگوں کو نان اے سی ٹیکسی کیلئے شروعات کم سے کم 40 روپے سے کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد 17 روپے فی کلومیٹر کی شرح سے چارج وصولا جائے گا۔ پہلے یہ 14 روپے تھا۔ اسی طرح سے اے سی ٹیکسی میں بھی پہلے ایک کلومیٹر کیلئے کم سے کم 40 روپے کرایہ لگے گا اور اس کے بعد 16 روپے کی بجائے 20 روپے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ دینا ہوگا۔
ایک خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کرایہ بڑھانے کی فائنل ایل جی وی کے سکسینہ کو گزشتہ 17 دسمبر کو بھیجی گئی تھی۔ انہوں نے 6 جنوری کو کرایہ بڑھانے کو منظوری دے دی۔
دہلی حکومت کے مطابق کرایہ کی نئی شرحیں 9 جنوری سے نافذ ہوگئی ہیں۔ آٹو رکشہ اور ٹیکسی کے ویٹنگ اور نائٹ چارج میں کوئی اضافی نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ایکسٹرا لگیج ہونے پر آٹو میں 7.5 کی جگہ 10 روپے اور ٹیکسی میں10 کی جگہ 15 روپے چکانے ہوں گے۔