40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارت کا خواب چکنا چور، انگلینڈ 10 وکٹ سے شاندار جیت کے ساتھ عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا

England Win Semifinal

نئی دہلی: انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں بھارت کو 10 وکٹ سے شرمناک شکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا ہے۔اس طرح بھارت کا دوبارہ عالمی کپ جیتنے کا خواب سیمی فائنل میں ہی ٹوٹ گیا۔ انگلینڈ کے دونوں سلامی بلے بازوں جوش بٹلر اور الیکس ہیلس شروع سے ہی کافی جارحانہ انداز میں بلے بازی شروع کی اور آخرتک بھارتی گیند بازوں کو قابو میں کرکے رکھا۔ بھارت کا کوئی بھی گیند بازو ان دونوں بلے بازوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔۔دونوں بلے بازوں نے میچ کو پوری طرح سے انگلینڈ کے جھولی میں ڈال دی۔ ان دونوں بلے بازوں محض  16 اوور میں ہی 170 رن بنا کر انگلینڈ کو فائنل میں پہنچا دیا۔

جوش بٹلر 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رن جبکہ الیکس ہیلس 47 گیندوں پر86 رن بنائے۔ اس دوران وہ 7 چھکے اور4 چوکے لگائے۔

آئی سی سی عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے ہاردک پانڈیا اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچریوں کی مدد سے انگلینڈ کے سامنے 169  رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ ہاردک پانڈیا نے انگریزوں کے چکھے چھڑاتے ہوئے  محض 33 گیندوں پر 63 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اس شاندار اننگ کے دوران 5 چھکے اور چارشاندار چوکے لگائے۔ جارڈن اور اننگ کی آخری گیند پر وہ ہٹ وکٹ ہوگئے۔

قبل ازیں بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل اننگ کے شروعات کرنے آئے۔ لیکن کے ایل راہل زیادہ دیر تک میدان میں نہیں ٹھہرسکے۔ ٹیم کے مجموعی اسکور 09 رن پرووکس کی گیند پر جوش بٹلر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔  اس کو شروعاتی اوور میں ہی بھارت کو پہلا جھٹکا لگ چکا ہے۔ کے ایل راہل نے پانچ گیندوں پر ایک چوکے کی مدد  سے پانچ رن بنائے۔

۔56 کے مجموعی اسکور پر بھارت کو دوسرا دھچکا لگا ہے۔ کپتان روہت شرما 28 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 27 رن بنا کرجارڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ  ہوئے۔ بھارت کو تیسرا دھچکا لگ چکا ہے۔ مسٹر 360 کی شناخت بناچکے سوریا کمار یادو آج زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور صرف ایک چھکا اور چوکا لگا کر 10 گیند پر 14 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں عادل رشید نے آؤٹ کیا۔ اس درمیان سابق کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔  وراٹ کوہلی نے 40 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے لیکن نصف سنچری مکمل کرتے ہی چارڈن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے والے بلے بازرشبھ پنت تھے۔ لیکن پنت کچھ خاص نہیں کرسکے اور چار گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  عادل رشید اور  کرس اووک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Related posts

گنگا ایکسپریس وے ملک کی خوشحالی اور سلامتی کا ضامن

Hamari Duniya

ٹی ایس سی ٹی مظفر نگر میں کرےگی 2 اساتذہ کے خاندانوں کے لیے1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی امداد

ٹی ایس سی ٹی تنظیم سے 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ اساتذہ/ بی ای اوز/ شکشا متر/ انودیشک اور انوچر ڈگری کالجوں سے لے کر پریشدیہ اسکولوں تک وابستہ ہیں۔:

Hamari Duniya

ملی رہنما پروفیسر اختر الواسع صاحب سے علیزے نجف کی ایک خصوصی ملاقات 

Hamari Duniya