29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب کھیل

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Cristiano Ronaldo

ریاض (ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی کلب النصر میں منتقل ہونے والے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں مہنگے ترین ہوٹل کے17کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔ اس کا ماہانہ کرایہ 3لاکھ ڈالرز (7 کروڑ روپے کے قریب) ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کیلئے ہوٹل کا 48 سے 50ویں منزلوں پر مشتمل کنگڈم سوئٹ ایک ماہ کیلئے بک کرایا گیا ہے۔

بتایا گیا کہ وہ کلب سے معاہدے کے تحت 428ملین ڈالر حاصل کرینگے، اس کے نصف انہیں بطور کھلاڑی جبکہ باقی سعودی عرب کی2030ورلڈکپ میزبانی کی کوششوں کیلئے بطور سفیر خدمات پر ملیں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ کو لے کر بھی سعودی عرب میں سرخیوں میں ہے۔ اس لئے کہ سعودی عرب کا قانون بغیر شادی شدہ جوڑے کو ایک ساتھ ہوٹل میں رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔

دریں اثنا فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق رونالڈو اور عالمی چیمپئن لیونل میسی19جنوری کو ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔ میسی کے کلب پی ایس جی کے خلاف یہ میچ رونالڈو کا النصر اور اس کا حریف کلب الہلال مل کر کھیلیں گے۔

Related posts

راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کے پرموشن پر روک، سپریم کورٹ میں عرضی

Hamari Duniya

سرکار اور پولس انتظامیہ عدالت بننے سے باز رہے۔ ملوث افسران جوابدہ ہوں گے اور ان سے مکان کا معاوضہ بھی لیا جائے گا، بلڈوزر کارروائی پر سپریم کو رٹ کا فیصلہ

Hamari Duniya

عتیق اور اشرف قتل کیس کے بعد پوری ریاست میں ہائی الرٹ، پولس اہلکاروں پر کارروائی، تفتیش کیلئے کمیشن قائم، رات بھر چلتی رہی ہائی لیول میٹنگ

Hamari Duniya