April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا قومی خبریں

اسٹینڈاپ کامیڈین کنال کامرا کے طنزیہ ویڈیو’ہم ہوں گے کنگال ایک دن‘ کو برداشت نہیں کرپائی مہاراشٹر حکومت، اسٹیڈیو پر چلا دیا بلڈوزر

Condemnation for Kamra

ممبئی،24مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
کنال کامرا کے اسٹوڈیو پر بی ایم سی کا ہتھوڑاچل گیا ہے۔23 مارچ 2025 کو ممبئی کے خار علاقے میں مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین کنال کامرا کے اسٹوڈیو کو شیو سینا (ایکناتھ شندے دھڑے) کے کارکنوں نے حملے کا نشانہ بنایا اور بعد میں بی ایم سی (بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن) نے اس کے کچھ حصوں پر بلڈوزر چلا دیا۔
اطلاعات کے مطابق، 23 مارچ کی دوپہر کو کنال کامرا نے ایک کامیڈی ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کی پارٹی پر طنز کیا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے شندے کو ’گدھا‘ کہا اور ان کے سیاسی کردار پر تنقید کی۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ہی شندے گروپ سے وابستہ 35 سے 40 افراد نے ان کے اسٹوڈیو پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعے میں شیشے توڑے گئے، فرنیچر کو نقصان پہنچایا گیا، اور اسٹوڈیو کی دیواروں پر نعرے لکھے گئے۔ ممبئی پولیس نے اس واقعے کے بعد فوری ردعمل دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کی۔ ایف آئی آر میں 19 نامزد ملزمان سمیت 35 سے 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔


حملے کے بعد 24 مارچ کو بی ایم سی کے حکام خار پہنچے اور دعویٰ کیا کہ اسٹوڈیو کا کچھ حصہ غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر بی ایم سی نے اسٹوڈیو کے مبینہ غیر قانونی حصوں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا۔ کچھ ذرائع کے مطابق، اسٹوڈیو کی بجلی کی سپلائی بھی کاٹنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اب اس واقعہ پر سیاسی بیان بازی کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ)کے رہنما سنجے راوت نے اس واقعے کی مذمت کی اور اسے شندے گروپ کی ’بدمعاشی‘قرار دیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ’ایک گانے سے ہی انہیں اتنی مرچی لگ گئی کہ اسٹوڈیو توڑ دیا۔‘مہاراشٹر کانگریس کے لیڈر اوناش کڈبے نے اسے’آزادی اظہار رائے پر حملہ‘قرار دیا اور کہا کہ’بی جے پی کی قیادت میں مہاراشٹر میں جمہوریت خطرے میں ہے۔‘جبکہ شندے گروپ نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا، لیکن بی جے پی نے اسے’قانونی عمل‘ کا حصہ قرار دیا، کیونکہ بی ایم سی کے بلڈوزر کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا جواز دیا جا رہا ہے۔کنال کامرا نے اس واقعے پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ حملہ ان کے طنز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے، لیکن وہ خاموش نہیں ہوں گے۔‘ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا:
’من میں ناتھورام، سنگھ کے ششٹاچار، ہاتھوں میں ہتھیار، ہم ہوں گے کنگال ایک دن۔‘
اس بیان کو شندے گروپ اور بی جے پی کے حامیوں نے اشتعال انگیز قرار دیا۔
واضح رہے کہ کنال کامرا پہلے بھی اپنے سیاسی طنز کی وجہ سے تنازعات میں رہ چکے ہیں۔ ان کے شوز کو کئی بار شدت پسند ہندوتوا گروپس نے منسوخ کروایا، اور 2020 میں ان پر انڈیگو سمیت کئی ایئرلائنز نے پابندی لگائی تھی جب انہوں نے صحافی ارنب گوسوامی سے پرواز کے دوران بحث کی تھی۔ اس بار ان کا شندے پر طنز ان کے حامیوں کو ناگوار گزرا، جس کے نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

Related posts

بھارت سے حج 2022 میں جانے والے 35 افراد کی مختلف بیماریوں کے باعث ہوئی موت

Hamari Duniya

یونیفارم سول کوڈ پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نفاذ کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کو ہری جھنڈی

Hamari Duniya

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Hamari Duniya