تلسی پور،15 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
مشہور تعلیمی ادارہ الرحمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مادھو ڈیہ بھگوان پور تلسی پور کا سالانہ انجمن و اجلاس عام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوا۔اطلاع کے مطابق بتاریخ 14 مارچ بروز منگل معروف ادارہ الرحمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے طلبہ و طالبات کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ تقسیم انعامات نیز اجلاس عام شاندار نیز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس پروگرام کی صدارت جمعیت اہل حدیث کے دعوتی پروگراموں میں پیش پیش رہنے والے معروف سماجی کارکن عقیل احمد خان سابق چیرمین گنا سمیتی تلسی پورنے فرمائی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر ضلعی جمعیت اہل حدیث بلرامپور کے ناظم اعلیٰ مولانا زبیر احمد عبدالمعبود مدنی،مولانا صغیر احمد سراجی نے شرکت کی۔ شیخ ابو سعد قطب محمد اثری و مولانا عبید الرحمن سلفی حفظہ اللہ، مولانا شفیق الرحمن فیضی و قاری محمد اقبال عثمانی و مولانا الیاس سلفی برادرم عبدالکریم بخاری و مولانا عبدالخالق سراجی و مولانا عبدالقیوم سراجی ومولانا الیاس سلفی و مولانا مستقیم سراجی نیز کثیر تعداد میں مرد و زن و مقامی بیرونی احباب نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ایسے موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف زبانوں میں تقریریں پیش کیں نیز انعامات و تحائف کتابوں سے نوازا گیا رمضان المبارک کی فضیلت پرشیخ زبیر احمد عبدالمعبود مدنی کا زبردست خطاب ہوا۔ مولانا اسد قطب محمد اثری نے شرک کے موضوع پر زبردست گفتگو کی، ساتھ ہی ساتھ مولانا عبیدالرحمن سلفی نے علم کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ شیخ صغیر سراجی نے اصلاح معاشرہ پر عمدہ گفتگو کی۔ نیز عزیزم حسان طفیل متعلم جامعہ الفاروق اٹوا نے استقبالیہ و بہت عمدہ و مفید خطاب سے نوازا۔ ساتھ ہی ساتھ عقیل احمد خان نے خوبصورت انداز میں صدراتی کلمات پیش کیے۔ الرحمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و مدیر اعلیٰ ضیاءالحق صاحب محمدی( نیوزیلینڈ ) نے بتایا کہ یہ پہلا پروگرام تھا جو میرے غیر موجودگی میں ماشاءاللہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ان شاءاللہ تعلیم کے فروغ کے لیے پوری کوشش جاری رہی گی۔
مؤرخ جماعت مولانا عبد الروف خان ندوی حفظہ اللہ نے طلبہ و طالبات کو نیک خواہشات و دعاؤں سے نوازہ ساتھ ہی ساتھ جملہ اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ پروگرام کافی کامیاب رہا شہر تلسی پور و قرب و جوار کے بہت سارے لوگوں نے شرکت کی نیز پروگرام کو خوب سراہا نظامت کے فرائض محترم عطاءاللہ سدھارتھ نگری نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
