October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ کو اسپیکر عہدہ کیلئے ملا اتنا ووٹ، لوگ اڑا رہے ہیں مذاق

Donald Trump

واشنگٹن۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ نئے صدر کے  انتخابی عمل کے 11ویں مرحلے میں ریپبلکن ایم پی میٹ گیٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام  تجویز کیا۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی امیدوار کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔  اس درمیان امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر ایوان کے ارکان قہقہے لگا کر ہنستے نظر آئے۔ ہاؤس آف ریپرزینٹیٹو  کے ممبر اس وقت اپنی ہنسی نہیں روک سکے جب ان کو پتہ چلا کہ  ٹرمپ کو435 ارکان میں سے صرف ایک ووٹ حاصل ہوا ہے۔ ٹرمپ کو وہ محض ایک ووٹ  ان کا نام اسپیکر کے لئے تجویز کرنے والے ری پبلکن ایم پی میٹ گیٹس نے دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے کا انتخاب اس بار ایک طویل طریقہ کار کی جنگ میں پھنس گیا ہے۔ ریپبلکن پارٹی کے مختلف دھڑے کیون میکارتھی کے پیچھے اتحاد قائم کرنے سے قاصرنظرآرہے ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں میں ووٹنگ کے 12 راونڈز کے باوجود ایوان نمائندگان کے نئے سپیکر کا انتخاب ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سربراہ کے انتخاب کی یہ دوڑ گزشتہ 164 برسوں میں طویل ترین سمجھی جا رہی ہے۔
اس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام اس وقت زیر بحث آیا جب فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن ایم پی میٹ گیٹز نے جو کہ 430 سے زائد قانون سازوں میں سے ایک ہیں، امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے لیے ان کا نام تجویز کیا۔ میٹ گیٹس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے عہدے کے لیے منتخب کرنے کی 10 ناکام کوششوں کے بعد ووٹنگ کے 11ویں مرحلے میں ایوان نمائندگان کا اسپیکر نامزد کیا۔ اس سے قبل گیٹس نے ووٹنگ کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نامزد کیا جب انتخابی عمل 11ویں راو¿نڈ تک پہنچا۔ اس الیکشن میں جب ٹرمپ کو صرف ایک ووٹ ملنے کا اعلان ہوا تو پورا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ڈیموکریٹس نے حکیم جیفریز کو اس الیکشن کے لیے نامزد کیا ہے۔

Related posts

luxury beauty store: ’’ ٹیرا‘‘ نے جیو ورلڈ پلازہ میں لگژری بیوٹی اسٹور لانچ کیا

Hamari Duniya

فاطمہ مسجد میں گیارہ روزہ حج تربیتی کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

ہلدوانی میں 4 ہزار خاندانوں کو اجاڑنے کی تیاری،عمران پرتاپ گڑھی نے کہا ناانصافی نہیں ہونے دیں گے

Hamari Duniya