27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
فلمی دنیا

بے شرم رنگ گانے سے نہیں ہٹے گی’ بھگوا بکنی‘ ، سی بی ایف سی کی منظوری!

نئی دہلی ،06 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان کا گانا بے شرم رنگ ریلیز کے بعد سے ہی تنازعات کا شکار ہے۔ دیپیکا کی زعفرانی بکنی اور شاہ رخ کی گرین شرٹ کو لے کر لوگ شروع سے ہی احتجاج کر رہے ہیں۔ گلی گلی سے لے کر سوشل میڈیا تک فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ اٹھ رہا ہے۔ تاہم اس تنازعہ کے باوجود سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے گانا جیسے ہی ہے ریلیز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ لوگ اس پر بہت حیران ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق سی بی ایف سی کے چیئرمین پرسون جوشی نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس سے بہت سے لوگ حیران ہیں۔ اگر ذرائع کی مانیں تو گانے میں نہ تو دیپیکا پادوکون کی زعفرانی بکنی اور نہ ہی شاہ رخ کی گرین شرٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، بلکہ ان کی منظوری اسی طرح دی گئی ہے جیسے گانے میں ہے۔ تاہم، شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ پٹھان کی ٹیم گانے کو حذف کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فی الحال جس طرح سے سی بی ایف سی کا اس حوالے سے واضح موقف سامنے آیا ہے، اس سے ایسا نہیں لگتا کہ فلم میں کسی تبدیلی کا امکان ہے۔
جب سے سی بی ایف سی کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، لوگ سوشل میڈیا پر دو طرفہ رائے دے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فلم کی ریلیز کے بعد ملک بھر میں اس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جب کہ کچھ لوگ اس کی حمایت میں تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
فلم پٹھان کی بات کریں تو شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پادوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ پٹھان کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔ شاہ رخ خان اس فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کنگ خان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related posts

پھر’دی کپل شرما شو‘کو بند کرنے کی تیاری، یہ ہے وجہ

Hamari Duniya

خاندانی جھگڑے میں الجھے نواز الدین صدیقی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتادی

Hamari Duniya

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے بری خبر، اس فلم میں نہیں کریں گے کام، جانئے کیا ہے وجہ

Hamari Duniya