31.4 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News سعودی عرب کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرلیا

Ronaldo

ریاض(ایچ ڈی نیوز)۔
دنیا کے اسٹار فٹ بالرز میں سے ایک پرتگال کے 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈوکے لئے نیا سال2023کئی خوشیاں لے کر آیا ہے۔انہوں نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر ایف سی سے معاہدہ کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ ماہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد سعودی کلب سے2025تک کیلئے یعنی ڈھائی سال کا معاہدہ کیا ہے۔
النصر فٹبال کلب رونالڈو کو ہر سال ساڑھے 7 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر النصر فٹبال کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں کلب کی جرسی دینے کی تصاویر شیئر کیں۔
النصر فٹبال کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا معاہدہ ہے جو انہیں نہ صرف مزید کامیابی حاصل کرنے کی ترغیب دے گا بلکہ ہماری لیگ، ہماری قوم اور آنے والی نسلوں کو خود کو بہترین کھلاڑی بننے کی ترغیب دے گا۔سعودی فٹبال کلب نے اسٹار فٹبالر رونالڈو کے حوالے سے کہا کہ میں ایک مختلف ملک میں ایک نئی فٹبال لیگ کا تجربہ کرنے کیلئے بے چین ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔رونالڈو کا یہ فیصلہ ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کلب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کیلئے کوئی عزت نہیں۔

Related posts

مبارک ہو دہلی والوں! پورے ملک کے مقابلے دہلی میں مہنگائی سب سے کم ہے: وزیراعلیٰ

Hamari Duniya

بھارت کی خاندانی منصوبہ بندی کا سفر : ہمارے فیصلہ کن لمحات اور مستقبل میں پیش آنے والی چنوتیوں کی خاکہ بندی

Hamari Duniya

شیلادکشت کے ذریعہ سنواری گئی دہلی کو اپنا ماڈل بتارہے ہیں کیجریوال:کانگریس

Hamari Duniya