October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے جی جان سے لگے ہوئے ہیں دہلی کے کانگریسی رہنما

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)
راہل گاندھی کی تاریخی ’بھارت جوڑو یاترا‘کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں دہلی پردیش سے لے کر ضلع بلاک تک کے کارکنان میں جوش و خروش ہے۔آج وپن شرما کی قیادت میں نتھو کالونی چوک پر واقع کانگریس کے دفتر میں میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر طارق صدیقی نے وپن شرما کا شال پہنا کر استقبال کیااور وپن شرما نے ترنگا پٹاڈال کر خیر مقدم کیا اور لوگوں کو اے آئی سی سی اور ریاست کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا اور بتایاکہ صبح۶ بجے بدر پور بارڈر، اوکھلا اسمبلی دہلی میں داخل ہوگی اور وہاں سے دہلی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی راج گھاٹ جائے گی اور وہاں پر راہل گاندھی باپو کی سمادھی پر پھول چڑھائیں گے۔ اس موقع پر طارق صدیقی نے بتایا کہ میں نے آج دوپہر کانگریس کے ریاستی صدر انل چودھری سے ملاقات کی اور تقریباً ۰۵۱ لوگوں کے لیے یاتری پاس بنوائے۔ اپنے دفتر میں ریاستی صدر نے مجھے پا س دئے اور یاترا کی آمد کے لیے ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ تمام لوگ اپنی گاڑیوں سے نہ آئیں بلکہ بس یا کسی بڑی گاڑی سے آئیں اور تمام لوگ راہل گاندھی کا استقبال کرنے کے لیے بدرپور بارڈر پہنچیں۔طارق صدیقی نے انل کمار کو یقین دلایا کہ جمناپار سے کارکنان، عہدیداران، ایم ایل اے اور تنظیم کے تمام لوگ بھاری تعداد میں شرکت کریں گے اور آپ کی قیادت میں شاندار استقبال کے لیے آپ کے ساتھ پہنچیں گے۔اس موقع پر دہلی حکومت کے سابق I اختر، اعجاز احمد، سنجے گپتا، مینک چترویدی، لتا چودھری،حاجی نذیر، شان عالم، ہرپال اور پرویز بطور خاص موجود رہے۔

Related posts

ریلوے نے رپورٹ میں المناک ٹرین حادثے کی ابتدائی وجہ بتا دی

Hamari Duniya

سڑک حادثہ: دہلی-دہرا دون قومی شاہراہ پر 2 بسیں بے قابوہوکر پلٹیں!

بس جے پور سے سہارنپور اور ہریدوار جارہی تھی، ڈرائیور کی موت، 40 سے زائد مسافر زخمی:

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے فراز سنجری نے خون عطیہ کر،کی مریض کی مدد

Hamari Duniya