فراز سنجری کی طرح ہم سب کو بھی بلڈ ڈونیٹ کرنا چاہئے:ذاکر حسین
آعظم گڑھ، 4 مارچ(نامہ نگار؍ ایچ ڈی نیوز)۔
اعظم گڑھ کے گاؤں سنجنی کے سرور علی کو خون کی ضرورت تھی توانہوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کے ابو شحمہ ماہلی اور نعمان سنجری سے رابطہ کیا، جس کے بعد الفلاح فائونڈیشن کے فراز سنجری نے اعظم گڑھ بلڈ بینک پہنچ کراپنا خون عطیہ کیا۔ الفلاح فاؤنڈیشن خون عطیہ کرنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ تاکہ لوگوں کی قیمتی زندگی کو بچایا جاسکے۔
اس موقع پر الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین، نعمان سنجری اور ابو شحمہ ماہلی نے فراز سنجری کی خدمت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فراز سنجری لوگوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ لوگوں کو ان سے سبق لے کر لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونیٹ کی اپیل کی۔