29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں ہم جنس شادیوں کے تحفظ کیلئے بل منظور

Gay Marriage

واشنگٹن۔ امریکی سینیٹ نے ہم جنس شادیوں کے تحفظ کے لیے منگل کو بل کو منظوری دے دی۔ اس بل کی منظوری سے ان جوڑوں کو تحفظ ملے گا جنہوں نے 2015 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شادی کی ہے ۔ امریکی سینیٹ میں اس بل کی منظوری کے بعد ملک میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔

اس بل کو منظورکرنے کے لیے 12 ریپبلکنز کی حمایت حاصل ہے۔ اس کی حمایت میں 61 اور مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔ یہ بل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم جنس اور بین نسلی شادی کو وفاقی قانون میں شامل کیا جائے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج سینیٹ میں شادی کے احترام کے قانون کی دو طرفہ منظوری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا ملک ایک بنیادی سچائی کی تصدیق کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت محبت ہوتی ہے۔ میں ایوان کے اس قانون کو پاس کرنے اور اسے اپنی ڈیسک پر بھیجنے کا منتظر ہوں، جہاں میں اسے قانون میں فخر کے ساتھ دستخط کروں گا۔

Related posts

اب ریلائنس بیچے گا مٹھائی، مشہور حلوائیوں کی مٹھائیاں ریلائنس ریٹیل اسٹورز پر ملنی شروع

Hamari Duniya

  کانگریس نے اپنے پہلے صدر مولانا آزاد کو کیا فراموش ،اشتہار میں تصویر ندارد

Hamari Duniya

پدم شری ایوارڈ کے زمرے سے طب یونانی نظام کو خارج کرنے پر تشویش

Hamari Duniya