بیجنگ: چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ کا انتقال لیوکیمیا اور ایک سے زیادہ اعضاءکی ناکامی کی وجہ سے شنگھائی میں آج (30 نومبر) دوپہر کو ہوا۔
واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ڑیاؤپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر ہوئے اس وقت چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن تھا۔بیجنگ نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں اس وقت کورونا وائرس نے قہر برپا رکھا ہے۔ اور چینی حکومت نے سخت پابندیاں بھی عائد کررکھی ہیں جس کی وجہ سے چین کے عوام سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور سختیوں میں نرمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔