March 17, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

کرشنا نگر(نیپال) وارڈ نمبر 3 چیپروا نیپال میں کمبل تقسیم

Nepal 1111

سماجی ترقی کا راز ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے میں ہے: رجت پرتاپ شاہ، میئر کرشنا نگر نگر پالکا
صغیر احمد خاں کی قیادت میں بزرگوں، بیواؤں، تنہا خواتین اور معذور افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ مولانا مشہودخاں نیپالی
زاھدآزاد جھنڈانگری
،جھنڈا نگر، 08 فروری: اسلام میں غرباء ومساکین کے تعاون سے متعلق بے شمار احادیث میں اس کا ذکر آیا ہے۔اسے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے۔ شدید سردی میں ضرورت مندوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لئے کرشنا نگر وارڈ نمبر 3 چیپروا میں ایک اہم فلاحی اقدام کیا گیا، جہاں وارڈ سدس صغیر احمد خاں کی قیادت میں بزرگوں، بیواؤں، تنہا خواتین اور معذور افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ یہ ایک ایسا نیک عمل تھا، جو اخوت، ہمدردی اور فلاحی خدمت کی لازوال مثال بن گیا۔
معزز شخصیات کی شرکت، سماجی فلاح کا بھرپور اظہار
تقریب کی صدارت وارڈ سدس صغیر احمد خاں نے کی، جبکہ کرشنا نگر نگر پالیکا کے مئیر رجت پرتاپ شاہ اور راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال کے جنرل سیکریٹری مولانا مشہود خاں نیپالی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقسیم کی تفصیلات: 158 بزرگوں، 34 بے کس خواتین، 24 معذور افراد، اور 62 بیواؤں میں کمبل تقسیم کیے گئے۔
مولانا مشہود خاں نیپالی کا بصیرت افروز خطاب: مولانا مشہود خاں نیپالی نے اسلامی فلاحی نظام اور مقامی حکومت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “تاریخِ انسانیت میں سب سے پہلے بزرگ شہریوں (اولڈ ایج پنشن) کی کفالت کا آغاز حضرت عمر فاروقؓ کے دور میں ہوا، جب آپؓ نے ایک معمر غیر مسلم کو بھیک مانگتے دیکھا اور فوراً بیت المال سے اس کے مستقل وظیفے کا انتظام کیا۔ یہ اسلامی ریاست کے فلاحی اصولوں کی سب سے پہلی مثال تھی، جو آج بھی ہمیں سکھاتی ہے کہ سماج کے کمزور طبقے کا سہارا بننا ہی اصل قیادت اور ذمہ داری ہے۔”
انہوں نے روزگار کے مواقع اور مقامی حکومت کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: “ہم دیکھ رہے ہیں کہ روزگار کے سلسلے میں کس طرح ہمارے نوجوان اور ہنرمند افراد اپنا ملک اور علاقے چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ ایسے میں مقامی حکومت کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے، ان کے مسائل میں ان کا ساتھ دے، ان کی بیماری میں ان کی خبر گیری کرے، ان کے دکھ سکھ میں شامل ہو، اور انہیں یقین دلائے کہ وہ تنہا نہیں بلکہ ان کے ساتھ ایک مضبوط حکومتی نظام کھڑا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح بنانا حکمرانوں کے فرائض میں شامل ہے، اور یہ ہر معاشرے کی ترقی کا بنیادی اصول ہے۔”
مئیر رجت پرتاپ شاہ: “سماجی خدمت حقیقی ترقی کی بنیاد”

Nepal

مئیر رجت پرتاپ شاہ نے خدمتِ خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “سماجی ترقی کا راز ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے میں ہے۔ صغیر احمد خاں اور ان کی ٹیم نے آج یہ ثابت کر دیا کہ حقیقی ترقی کا دار و مدار خدمت اور ہمدردی پر ہے۔ ہمیں سب کو مل کر ایسے اقدامات کو مزید وسعت دینی ہوگی تاکہ ہر ضرورت مند تک مدد پہنچ سکے اور کرشنا نگر کو ایک ماڈل سوسائٹی بنایا جا سکے۔”
وارڈ صدر صغیر احمد خاں صاحب کا عزم: وارڈ صدر صغیر احمد خاں نے کہا “یہ صرف کمبل نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری، خلوص اور یکجہتی کی علامت ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ کرشنا نگر میں کوئی بھی شخص بے سہارا نہ رہے۔ ان شاء اللہ، ہم اس نیکی کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ سماج کے ہر ضرورت مند تک سہولتیں پہنچیں۔”
معاشرتی یکجہتی کی درخشاں مثال، اہم شخصیات کی شرکت
اس فلاحی تقریب میں وارڈ ممبر پجاری بڑھئی، دخرا کہار، مومنہ خاتون، جوتی کوری، وارڈ کے سیکریٹری اشوک کمار مشرا، سماجی رہنما عبداللہ خاں، کیف خاں اور امتیاز احمد خاں اور معروف نیپالی صحافی شہباز خان اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ڈاکٹر عبد الغنی القوفی
۔ صدر عمومی راشٹریہ مدرسہ سنگھ نیپال نے بھی اس رفاہی اقدام کی پذیرائی اور تعریف کرتے ہوئے اسے دل سے سراہا، نیز مستقبل میں اس کے دائرے کو مزید بڑھانے اور بڑے پیمانے پر اس تنفیذ کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ سماج کے کمزور طبقوں تک زیادہ سے زیادہ کے فوائد پہنچ سکیں۔
خدمت اور ہمدردی کا یہ سفر جاری رہے گا!
یہ تقریب نہ صرف سرد موسم میں محتاجوں کے لیے راحت کا سامان بنی بلکہ باہمی محبت، یکجہتی اور فلاحی روح کو مزید تقویت دی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب نیکی کے چراغ جلتے ہیں تو تاریکیاں خود بخود چھٹنے لگتی ہیں۔ آئیے، ہم سب اس روشنی کو مزید پھیلائیں اور معاشرے کو حقیقی فلاح کی راہ پر گامزن کریں۔

Related posts

افسوسناک:سعودی عرب میں المناک حادثہ، 20عمرہ زائرین جاں بحق

Hamari Duniya

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی پر لوگوں میں غصہ

Hamari Duniya

جدہ میں چار روزہ حج کانفرنس اور نمائش کی تیاریاں، 87 ممالک کے نمائندے ہوں گے شریک

Hamari Duniya